Bharat Express

IPL 2024

وراٹ کوہلی ہندوستان واپس آگئے ہیں۔ ان کی وطن واپسی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

آئی پی ایل 2024 کی شروعات 22 مارچ سے ہو رہی ہے، لیکن ابھی تک پورا شیڈول نہیں آیا ہے۔ بی سی سی آئی نے صرف 21 میچوں کا شیڈول جاری کیا تھا۔ اب خبر ہے کہ آئی پی ایل کے باقی میچ یو اے ای میں منعقد کئے جاسکتے ہیں۔

ہندوستانی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن گزشتہ کئی ماہ سے سرخیوں میں ہیں۔ اب ایشان کشن کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

آئی پی ایل کا پہلا سیزن 2008 میں کھیلا گیا تھا۔ شاہد آفریدی، شعیب اختر، کامران اکمل اور سلمان بٹ سمیت کئی پاکستانی کرکٹرز پہلے سیزن میں کھیلے لیکن ممبئی حملوں کے بعد پاکستانی کرکٹرز پر آئی پی ایل میں پابندی عائد کردی گئی۔ اس کے بعد سے پاکستانی کرکٹرز نے آئی پی ایل میں حصہ نہیں لیا۔

رشبھ پنت آئی پی ایل 2024 میں واپسی کر رہے ہیں، لیکن اس سے پہلے ان کی ٹیم دہلی کیپٹلس کے لئے اچھی خبریں نہیں آرہی ہیں۔ ہیری بروک نے حال ہی میں آئی پی ایل سے نام واپس لے لیا تھا اور اب ٹیم کا ایک اور اہم کھلاڑی آئی پی ایل سے باہرہو گیا ہے۔

ہندوستانی گیند باز جسپریت بمراہ نے آئی پی ایل میں کمال کی کارکردگی پیش کی ہے، لیکن ایک رپورٹ کے مطابق، ممبئی انڈینس 2015 میں بمراہ کو ٹیم سے نکالنا چاہتی تھی۔

وائرل ہونے والی ایک تصویر میں دھونی لمبے بالوں کے ساتھ ہیئر بینڈ پہنے نظر آ رہے ہیں۔ یہ تصویر آسٹریلوی بلے باز اور دہلی کیپٹلز کے کھلاڑی ڈیوڈ وارنر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے شیئر کی ہے۔ وارنر کو دھونی کا بینڈ بہت پسند آیا۔

سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جا رہے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پتھیرانا نے انتہائی ناقص باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 14 کی اکانومی کے ساتھ 4 اوورز میں 56 رنز خرچ کیے۔ اس دوران سری لنکن فاسٹ بولر نے صرف 1 وکٹ حاصل کی۔

لکھنو سپرجائنٹس نے آئی پی ایل کے آئندہ سیزن سے پہلے مسلسل کئی تبدیلیاں کی ہیں۔ اسی ضمن میں ایک اور نئے کھلاڑی کی انٹری ہوئی ہے۔ اس سے پہلے اینڈی فلاور، گوتم گمبھیر جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ وداعی ہوئی تھی۔ جسٹن لینگر اب ٹیم کے نئے چیف کوچ ہیں۔

تلک نے سنٹرل ریلوے ٹیم کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 44 گیندوں میں 91 رنز بنائے۔ اس دوران انہوں نے شوالک شرما کے ساتھ 122 رنز کی شراکت بھی کی۔