Mexico Announces Security Plan: میکسیکو نے امریکہ کو ایووکاڈو کی برآمد دوبارہ شروع کرنے کے لیے سکیورٹی پلان کا کیا اعلان
میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے کہا ہے کہ ان کی حکومت جرائم سے متاثرہ ریاست مچواکان میں سکیورٹی بڑھانے کے لیے ایک منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ اس کا مقصد امریکہ کو ایووکاڈو کی برآمد دوبارہ شروع کرنا ہے، جسے سکیورٹی خدشات کے باعث ایک بار پھر روک دیا گیا ہے۔
They may kill me, put me in jail: شیخ حسینہ نے دسمبر میں بنگلہ دیش واپسی کا کیا اعلان، کہا-’’مجھے قتل کیا جا سکتا ہے، جیل بھیجا جا سکتا ہے، لیکن اپنے عوام کو تنہا نہیں چھوڑسکتی‘‘
بنگلہ دیش چھوڑنے کے بعد نئی دہلی میں پہلی مرتبہ ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ حسینہ نے کہا کہ وہ اپنے ملک کے عوام اور حامیوں کو موجودہ حالات میں تنہا نہیں چھوڑسکتیں۔ انہوں نے کہا ’’میری قسمت میں جو بھی لکھا ہے، میں اپنے لوگوں کے پاس واپس جاؤں گی۔ میں اپنے پیارے ہم وطنوں کو تکلیف میں چھوڑ کر بیرون ملک نہیں رہ سکتی۔ میری خواہش ہے کہ دسمبر میں بنگلہ دیش واپس جاؤں۔‘‘
Ceuta Migration Crisis: غیر قانونی ہجرت کے بڑھتے بحران پر اٹلی کا اقدام، اسپین سے سمندری اور فضائی راستوں سے آنے والوں کی سخت جانچ شروع
روم کے اس فیصلے پر اسپین نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا اور یورپی کمیشن کی صدر ارسولا فان ڈیر لین کو خط لکھ کر یورپی یونین سے فوری مداخلت کی درخواست کی ہے۔ اس خط میں اسپین کی حمایت اور مہاجرین کے بحران سے نمٹنے کے لیے یورپی ممالک کو مشترکہ حکمت عملی پر واپس لانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
Where is Mojtaba Khamenei: ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای 150 دن سے عوامی منظر سے غائب، معلومات حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں موساد اور سی آئی اے
رپورٹس کے مطابق ابتدا میں تکنیکی نگرانی اور سگنل انٹیلی جنس پر انحصار کیا جا رہا تھا، تاہم مجتبیٰ خامنہ ای کی مسلسل غیر موجودگی کے باعث اب انسانی ذرائع (ہیومن انٹیلی جنس) کے ذریعے معلومات حاصل کرنے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ طریقہ زیادہ پیچیدہ، سست اور خطرات سے بھرپور سمجھا جاتا ہے۔
US-Saudi Nuclear Deal: ابراہیمی معاہدوں میں شامل ہونے سے مشروط ہوگا امریکی-سعودی جوہری معاہدہ، یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں ہوگی: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر کا یہ بیان امریکی اور سعودی حکام کی جانب سے اہم توانائی معاہدے کا اعلان کیے جانے کے 24 گھنٹے بعد سامنے آیا ہے۔ واشنگٹن کی جانب سے ابراہیمی معاہدوں کا دائرہ وسیع کرنے کی مسلسل سفارتی کوششوں کے باوجود سعودی حکام فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہیں۔
Israel unwilling to refuel US military aircraft: امریکی ری فیولنگ طیاروں کی بڑھتی تعداد پر اسرائیل کا اظہار تشویش، کہا-’’بین گورین ایئرپورٹ کی گنجائش ختم‘‘
ایران کے ساتھ جاری تنازع کے درمیان بڑی تعداد میں امریکی ری فیولنگ طیارے اسرائیل پہنچ رہے ہیں۔ مسافر پروازیں متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ اسرائیل ایئرپورٹس اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ بین گورین ایئرپورٹ اپنی زیادہ سے زیادہ گنجائش تک پہنچ چکا ہے اور اب وہ ایک اور ری فیولنگ طیارے کو بھی سنبھالنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔
Saudi Nuclear Deal: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کیلئے بڑی سفارتی کامیابی، ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ محدود حفاظتی انتظامات والے جوہری معاہدے کو دی منظوری
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اگر ایران جوہری ہتھیار حاصل کرتا ہے تو سعودی عرب بھی جوہری ہتھیار حاصل کرے گا۔ اسی بیان کے پیشِ نظر ماہرین کو خدشہ ہے کہ سعودی عرب کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت فراہم کرنے سے مشرقِ وسطیٰ میں جوہری پھیلاؤ اور ہتھیاروں کی ممکنہ دوڑ کے خطرات مزید بڑھ سکتے ہیں۔
Jaishankar met the President of Zanzibar: وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کی زنجبار کے صدر ڈاکٹر حسین علی سے ملاقات، تعلیم، اے آئی اور ڈیجیٹل شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال
اعلیٰ تعلیم، صحت، پانی کی فراہمی اور صلاحیت سازی سمیت ترجیحی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر زور۔ آئی آئی ٹی زنجبار کو ہندوستان اور افریقہ کی تعلیمی شراکت داری کی بہترین مثال قرار دیا۔
Ayatollah Khamenei Funeral: سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی میت عراق پہنچی، نجف و کربلا میں جنازے کی تقریبات، امریکی حملوں کے بعد صدر مسعود پزشکیان عراق سے تہران روانہ
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے آیت اللہ خامنہ ای کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عراقی حکومت اور عوام جنازے میں شرکت کو اپنا مذہبی اور اخلاقی فریضہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے مرحوم رہنما کو عالم اسلام کی ایک مؤثر شخصیت قرار دیتے ہوئے ایران کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
North Korea Fired Several Ballistic Missiles: شمالی کوریا نے سمندر کی جانب داغے کئی بیلسٹک میزائل، جاپان اور جنوبی کوریا الرٹ پر
شمالی کوریا نے اتوار کے روز سمندر کی جانب کئی بیلسٹک میزائل داغ دیے۔ یہ میزائل اتوار کی صبح شمالی کوریا کے مشرقی شہر سنپو کے علاقے سے داغے گئے، جس کے بعد جاپان اور جنوبی کوریا الرٹ موڈ میں آ گئے۔ شمالی کوریا نے ایک ماہ میں چوتھی بار بیلسٹک میزائل لانچ کیا ہے۔





