School enrolment falls by 3.7 mn: اسکول کے بجائے مزدوری کی طرف بھاگ رہا ہے ہندوستان کا بچپن،اسکولوں میں طلبا کے داخلے میں37 لاکھ کی کمی ریکارڈ
سال 2023-24 میں مجموعی اندراج 24.80 کروڑ تھا۔ اس سے پہلے سال 2022-23 میں یہ 25.17 کروڑ اور سال 2021-22 میں تقریباً 26.52 کروڑ تھے۔ اس طرح سال 2022-23 کے مقابلے سال 2023-24 میں اس اعداد و شمار میں 37.45 لاکھ کی کمی واقع ہوئی ہے۔
امریکی نائب وزیرخارجہ نےکہا- امریکہ کو سائنس میں ہندوستانی طلباء کی ضرورت ہے، چینی طلباء سے متعلق بیان نے حیران کردیا!
امریکی نائب وزیرخارجہ کرٹ کیمبل نے ایک بحث کے دوران ہندوستانی اورچینی طلباء کے حوالے سے اہم بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ چینی طلباء تاریخی طورپرامریکہ میں غیرملکی طلباء کا سب سے بڑا گروپ رہے ہیں، لیکن موجودہ جغرافیائی سیاسی ماحول میں ایک اسٹریٹجک تبدیلی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو ہندوستان سے زیادہ طلباء کوراغب کرنے پر توجہ دینی چاہئے۔