Bharat Express DD Free Dish

India Russia Deal

بھارت اور روس نے اپنی دفاعی اور اقتصادی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے لیے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ممالک مشترکہ فوجی مشقوں اور دفاعی ساز و سامان کی تیاری میں تعاون کو بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

لاوروف نے کہاکہ میں تکون - روس، ہندوستان، چین - فارمیٹ کو دوبارہ فعال کرنے میں اپنی حقیقی دلچسپی کا اعادہ کرنا چاہتا ہوں، جو کئی سال پہلے (سابق روسی وزیر اعظم) یوجینی پریماکوف کی پہل پر قائم کیا گیا تھا۔ اس کے تحت اب تک 20 سے زائد وزارتی اجلاس منعقد ہوچکے ہیں۔

روس کے نئے ویزا قوانین کے نافذ ہونے کے بعد ہندوستانی بغیر ویزے کے روس جا سکتے ہیں۔ اس سے قبل جون میں یہ رپورٹس منظر عام پر آئی تھیں کہ روس اور بھارت نے ایک دوسرے کے لیے ویزا پابندیوں کو کم کرنے کے لیے دو طرفہ معاہدے پر بات چیت کی ہے۔

اس دورے کے دوران وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے روس سے درخواست کی ہے کہ وہ ایس400 ٹریومپھ زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹم کے باقی دو یونٹس کی سپلائی کو تیز کرے۔ انہوں نے ماسکو میں اپنے ہم منصب آندرے بیلوسوف کے ساتھ لمبی بات چیت کی۔

جے شنکر نے واضح کیا کہ ہندوستان روس یوکرین جنگ میں ثالث کے طور پر کام نہیں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ثالثی کا کام نہیں کر رہے ہیں۔ ہم بات کر رہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ دونوں کو شفاف طریقے سے معلومات دی جائیں۔

ٹی ایم ایچ کائنیٹ ریلوے سلوشنز میں ایک بڑا اسٹیک ہولڈر ہے، جس نے 1,920 وندے بھارت سلیپر کوچ تیار کرنے اور 35 سال تک ان کی دیکھ بھال کے لیے ہندوستانی ریلوے کے ساتھ تقریباً 55,000 کروڑ روپے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین کے ساتھ امن مذاکرات کی بات کی ہے جو کہ ایک بڑی راحت ہے۔ جمعرات (05 ستمبر) کو روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ چین، بھارت اور برازیل یوکرین پر امن مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ڈونلڈ لو نے اتفاق کیا کہ بھارت سستے ہتھیاروں کے لیے روس پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت روس سے گیس خریدتا ہے اور اس رقم کو یوکرین میں لوگوں کو مارنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ وزارت خارجہ نے اس پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

فروری 2022 میں یوکرین پر روسی حملے کے آغاز کے بعد سے ہندوستانی وزیر اعظم کا روس کا یہ پہلا دورہ ہے۔ 2019 کے بعد پی ایم مودی کا روس کا یہ پہلا دو طرفہ غیر ملکی دورہ ہے اور یہ ان کی تیسری میعاد کا پہلا دو طرفہ غیر ملکی دورہ ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ روس 8-9 جولائی کو متوقع ہے۔ جہاں وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم مودی کے دورہ ماسکو سے قبل ہی 35000 AK-203 کلاشنکوف اسالٹ رائفلیں ہندوستانی فوج کو فراہم کی جا چکی ہیں۔