Assam Oath Ceremony: ہمنتا بسوا سرما نے دوسری بار آسام کے وزیراعلیٰ کے طور پر لیا عہدے اور رازداری کا حلف، تقریب میں وزیراعظم مودی اور امت شاہ سمیت کئی بڑے لیڈران شریک
حلف برداری تقریب کے فوراً بعد نئی حکومت کی پہلی کابینہ میٹنگ بھی منعقد ہونے والی ہے۔ ہمنتا بسوا سرما نے کہا کہ نئی مدت کار میں بی جے پی کے انتخابی وعدوں اور ترقیاتی ایجنڈے پر عمل درآمد حکومت کی اولین ترجیح ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے این ڈی اے پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، حکومت اس پر پوری طرح کھرا اترنے کی کوشش کرے گی۔
Assembly Poll Results: بنگال، آسام، پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات کے نتائج نے ملک میں جوش و خروش کا ماحول پیدا کردیا ہے: وزیراعظم مودی
وڈودرا میں سرداردھام ہاسٹل کے افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے گجرات کے بلدیاتی اور پنچایت انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی کارکردگی کو بھی شاندار قرار دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ گجرات کے عوام نے ہمیشہ سیاسی استحکام کو ترجیح دی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ریاست مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
Supreme Court remarks: ’’جمہوریت کو اس طرح ہائی جیک نہیں کرنے دے سکتے‘‘ سپریم کورٹ کا سخت تبصرہ، بی جے پی امیدوار کو جھٹکا
عدالت عظمیٰ نے کانگریس رہنما ٹی ڈی راج گوڑا کو عبوری راحت فراہم کرتے ہوئے ان کی اسمبلی رکنیت فی الحال برقرار رکھنے کا حکم دیا۔ ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر سپریم کورٹ کا عبوری حکم۔
Political Setback in Punjab: وزیراعلیٰ بھگونت مان کو اپنے ہی خاندان سے لگا بڑا سیاسی جھٹکا، چچا اور چچازاد بھائی بی جے پی میں شامل
بی جے پی نے عام آدمی پارٹی کے گڑھ میں بڑی سیند لگاتے ہوئے بھگونت مان کے چچا بلجیندر سنگھ اور چچازاد بھائی گیان سنگھ مان کو بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل کرلیا۔ پیر کے روز چندی گڑھ میں بی جے پی دفتر میں پنجاب بی جے پی صدر سنیل جاکھڑ نے انہیں پارٹی کی رکنیت دلائی۔
Tamil Nadu: وزیراعلیٰ کی حیثیت سے سی جوزف وجے کی پہلی میٹنگ، ریاست میں امن و قانون کی صورتحال کا لیا جائزہ، پہلی سرکاری فائلوں پر کیے دستخط
وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ عوام کے پیسے کا غلط استعمال نہیں کریں گے اور ان کی ترجیح تعلیم، سڑکوں، پینے کے پانی اور دیگر بنیادی سہولتوں کو بہتر بنانا ہوگی۔ انہوں نے خواتین کی سخت سیکورٹی کو یقینی بنانے کا بھی وعدہ کیا۔ حلف لینے کے بعد وجے نے پہلی سرکاری فائلوں پر دستخط کیے، جن میں 200 یونٹ مفت بجلی کی فراہمی اور منشیات کے خلاف کارروائی و خواتین کی حفاظت کے لیے خصوصی ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری شامل ہے۔
PM Modi meets Pawan Kalyan: وزیراعظم نریندر مودی کی آندھرا پردیش کے نائب وزیراعلیٰ پون کلیان سے ملاقات، صحت یابی کے لیے پیش کیں نیک خواہشات
پون کلیان نے بھی ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی آمد ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے لکھا: ’’آج مجھے یہ اعزاز حاصل ہوا کہ میں نے وزیر اعظم نریندر مودی کا جوبلی ہلز میں اپنی رہائش گاہ پر اپنے خاندان کے ساتھ استقبال کیا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا ذاتی طور پر ان کی خیریت دریافت کرنے آنا ان کی محبت، گرمجوشی اور انسان دوستی پر مبنی قیادت کی عکاسی کرتا ہے۔
India’s Peaceful Democratic Evolution: وزیرداخلہ امت شاہ نے تشار مہتا کی دو کتابوں کی رسمِ اجرا میں بھارت کی جمہوری روایت کو سراہا
تقریب کے دوران امت شاہ نے تشار مہتا کی ’’جستجو کرنے والی ذہنیت‘‘ کی تعریف کی اور قانون و ٹیکنالوجی کے باہمی تعلق پر ان کی دور اندیشی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کتابوں میں عدالتی نظام میں مصنوعی ذہانت (AI) اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پیدا ہونے والے امکانات، خطرات اور چیلنجز پر گہرائی سے روشنی ڈالی گئی ہے۔
Cabinet Expansion in UP: اتر پردیش کابینہ میں توسیع، چھ نئے چہرے کیے گئےشامل، بھوپیندر چودھری اور منوج پانڈے کو ملی جگہ
سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ بی جے پی نے اس کابینہ توسیع کے ذریعے آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل سماجی توازن، علاقائی نمائندگی اور اتحادی جماعتوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے۔
LoP in Bengal Assembly: ترنمول کانگریس نے سوبھندیب چٹوپادھیائے کو اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور فرہاد حکیم کو چیف وہپ مقرر کیا
ابھیشیک بنرجی نے مغربی بنگال انتخابات میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تقریباً 30 لاکھ حقیقی ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے ہٹا دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ’’انتہائی مشکل انتخابات‘‘ کا سامنا کیا اور الزام لگایا کہ سرکاری ایجنسیاں اور الیکشن کمیشن جانبدارانہ انداز میں کام کر رہے تھے۔
Yediyurappa Abhimanotsava: ’’اس سرزمین پر یادگار ضرور بنائیں گے‘‘ کرناٹک میں یدی یورپا ابھیمانوتسو سے امت شاہ کا خطاب
اس تقریب میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں، کارکنان اور حامیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں یدی یورپا کے بیٹے اور ریاستی بی جے پی صدر بی وائی وجیندر، سابق وزیر بی سری راملو سمیت کئی سینئر لیڈر بھی موجود تھے۔





