India-Pakistan Ceasefire: جماعت اسلامی ہند نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا کیا خیر مقدم، پائیدار امن کے لیے کوششوں کی اپیل کی
سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ہم ان تمام خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں جنہوں نے اس تنازعے میں اپنے عزیزوں کو کھویا۔ ہم حکومتِ ہند سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو مناسب معاوضہ فراہم کرے اور خاص طور پر سرحدی علاقوں میں رہنے والے شہریوں اور کمیونٹیوں کو پیش آئے معاشی نقصان اور ذرائع روزگار کی تباہی کے ازالے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔
India-Pakistan Ceasefire: پونچھ، ادھم پور سے لے کر باڑمیر تک پرامن حالات، جموں و کشمیر حکومت نے کی فرضی خبروں سے ہوشیار رہنے کی اپیل
غلط معلومات کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر، وزارت دفاع نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ واٹس ایپ پر پھیلنے والی فرضی خبروں سے محتاط رہیں اور صرف معتبر ذرائع پر بھروسہ کریں۔ وزارت نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ اس کے آفیشل واٹس ایپ چینل کو فالو کریں۔
India Pakistan Ceasefire: اویسی نے جنگ بندی پر اٹھائے سوال، پاکستان سے جنگ روکنے پر حکومت سے پوچھے 4 سوال
کیا ہم پاکستان کو مستقبل میں ہونے والے دہشت گرد حملوں سے روکنے کے اپنے مقصد میں کامیاب ہو گئے ہیں، یا ہمارا مقصد صرف جنگ بندی تھا؟
Sandeep Dixit on Ceasefire: جنگ بندی کے متعلق بیرونی طاقتوں کی مداخلت پر کانگریس لیڈر سندیپ دکشت نے اٹھائے سوال، کہہ دی بڑی بات
سکریٹری خارجہ وکرم مسری نے کہا تھا کہ شام پانچ بجے سے دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی نافذ ہو گئی ہے۔ وکرم مسری نے کہا کہ پاکستان کے ڈی جی ایم او نے ہفتہ کی دو پہر فون پر بات کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے اپنی شرائط پر جنگ بندی کی ہے اور دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز 12 مئی کو پھر سے بات کریں گے۔
IPL 2025 Resume Date: آئی پی ایل 2025 کے بقیہ میچ کب کھیلے جائیں گے؟ بی سی سی آئی نے تیار کی بڑی حکمت عملی
آئی پی ایل 2025 کے دوبارہ شروع ہونے پرکل یعنی 11 مئی کو فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔ یہ اپڈیٹ ہندوستان-پاکستان کے درمیان سیزفائرپررضامندی کے بعد آیا ہے۔
India-Pakistan Ceasefire: سیز فائر کے بعد بھی سری نگر میں تیز دھماکوں کا دعویٰ، وزیراعلیٰ عمر عبداللہ پاکستان پرہوئے سخت برہم
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سیز فائرپر رضامندی کے کچھ ہی گھنٹوں کے بعد پاکستان کی طرف سے سیزفائر کی خلاف ورزی کی گئی۔ اس خلاف ورزی سے متعلق جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے ناراضگی ظاہرکی ہے۔
Pakistan announced the opening of its airspace: جنگ بندی کے بعد پاکستان نے ایئر اسپیس کھولنے کا کیا اعلان، مسافروں سے اپنی پروازوں کے تازہ ترین شیڈول کے لیے متعلقہ ایئر لائن سے رابطہ کرنے کی اپیل
دی ہندو کی خبر کے مطابق پاکستان نے بھارت کے ساتھ جنگ بندی کے اعلان کے فوراً بعد تمام قسم کی فضائی آمدورفت کے لیے اپنی فضائی حدود کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ہفتے کے روز (10 مئی 2025) پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) نے یہ اعلان کیا، جو اس بات کی علامت ہے کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی کے خاتمے کے بعد پاکستان میں معمولاتِ زندگی بحال ہو رہے ہیں۔
J&K CM announces ex-gratia of Rs 10 lakh each: پاکستانی گولی باری میں مہلوکین کے اہل خانہ کو ملے گا دس- دس لاکھ کا معاوضہ، وزیراعلیٰ عمرعبد اللہ کا اعلان
کوئی بھی معاوضہ کسی پیارے کو کھونے کی بھرپائی نہیں کرسکتا اور نہ ہی اہل خانہ کے نقصان کا ازالہ کر سکتا ہے۔ لیکن حمایت اور یکجہتی کی علامت کے طور پر تمام مرنے والوں کے لواحقین کو 10-10 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا رقم فراہم کی جائے گی۔
India-Pakistan Ceasefire: آپریشن سندور: جنگ بندی نہیں، بھارت کی فیصلہ کن فوجی فتح – 9 دہشت گرد ٹھکانے تباہ، پاکستان عالمی سطح پر ہوا تنہا
آپریشن سندور نے بھارت کی ناقابلِ تسخیر فوجی طاقت کو دنیا کے سامنے لا کھڑا کیا، وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت نے دنیا کو بارہا بتایا ہے: "ہم امن کے خواہاں ہیں، مگر دہشت گردی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی۔"





