Bharat Express DD Free Dish

INDIA ALLIANCE

میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ششی تھرور نے کہا، "اتحاد اور سیٹوں کی تقسیم پر ریاست در ریاست کی بنیاد پر بات چیت کی جا رہی ہے۔ کسی کے پاس ایک ہی سائز کا حل نہیں ہوگا۔ ہر ریاست میں کہانی مختلف ہوگی۔

راج بھون میں منعقدہ تقریب کے دوران جب ممتا بنرجی سے یہ سوال پوچھا گیا کہ نتیش کمار کے یو ٹرن سے بی جے پی کو کتنا فائدہ ہوگا، تو وہ سیدھا جواب دینے سے گریز کرتی نظر آئیں۔ تاہم، انہوں نے کہا، "حالات کچھ بھی ہوں، وہ ہمیشہ بی جے پی کے خلاف لڑیں گی

Lok Sabha Election 2024: اترپردیش میں سماجوادی پارٹی اورکانگریس کےد رمیان سیٹوں کی تقسیم ہوگئی ہے۔ کانگریس یہاں 11 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔

بہار کے حکمراں عظیم اتحاد میں گڑبڑ کی قیاس آرائیوں کے درمیان، اپوزیشن بھارتیہ جنتا پارٹی نے ہفتہ کو ارکان پارلیمنٹ اور ریاستی مقننہ کے ارکان کی میٹنگ بلائی ہے۔

قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ وزیر اعلی نتیش کمار انڈیا الائنس چھوڑ کر این ڈی اے میں شامل ہوجائیں گے۔ ادھر اکھلیش یادو نے ان کے حوالے سے بڑا بیان دیا ہے۔

Bihar Lok Sabha Elections 2024: بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمارکے بیانوں پران دنوں سب کی نظریں مرکوز ہیں۔ ان کے بیان بہت کچھ اشارہ کر رہے ہیں اوراقتدار تبدیلی کی قیاس آرائی کررہے ہیں۔

لوک سبھا الیکشن میں کچھ ہی ماہ باقی ہیں اورانڈیا الائنس میں اب تک سیٹوں کی تقسیم نہیں ہو پائی ہے۔ سیٹ شیئرنگ پربات چیت چل رہی ہے، لیکن حتمی فیصلہ نہیں ہو پا رہا ہے۔ ایسے میں اب انڈیا الائنس کو جھٹکا لگنے لگا ہے۔

ترنمول کانگریس نے کہا تھا کہ وہ مغربی بنگال میں کانگریس کو دو سیٹیں دے گی۔ کانگریس کو 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں مغربی بنگال کی 42 میں سے دو سیٹوں پرجیت حاصل کی تھی۔

مغربی بنگال کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے جوابی حملہ کیا اور کہا کہ انہوں نے ٹی ایم سی اور بی جے پی دونوں کے خلاف لڑ کر الیکشن جیتا ہے۔ ریاست میں کانگریس کے اکیلے الیکشن لڑنے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی امکان کے لیے بالکل تیار ہیں اور کانگریس سب کچھ کرسکتی ہے۔

لوک سبھا الیکشن کے ضمن میں سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور آر ایل ڈی کے سربراہ جینت چودھری کے درمیان اتفاق ہوگیا ہے۔ حالانکہ کانگریس پرابھی تعطل برقرار ہے۔