Bharat Express DD Free Dish

INDIA ALLIANCE

اتراکھنڈ کی دو اسمبلی سیٹوں منگلوراورچمولی کی بدری ناتھ سیٹ پر10 جولائی کوضمنی الیکشن ہوا تھا۔ وہیں اب ضمنی الیکشن میں ان دونوں ہی سیٹوں پر کانگریس نے جیت درج کی ہے۔

کبھی کوسی کے علاقے میں نارتھ لائبریشن آرمی چلانے والے شنکرسنگھ نے بہارکے سبھی سیاسی شخصیات کوہراتے ہوئے روپولی اسمبلی الیکشن کا ضمنی الیکشن جیت لیا ہے۔ روپولی میں آرجے ڈی اور جے ڈی یو دونوں نے گنگوتا ذات کے امیدواریعنی پسماندہ طبقے سے امیدواراتارا تھا۔

اے اے پی ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ انڈیا اتحاد پورے ملک میں جیت رہا ہے۔ بی جے پی کو سمجھنا چاہئے کہ عوام خالی وعدوں اور جھوٹ سے تنگ آچکی ہے۔ آج ملک کے نوجوان پریشان ہیں۔

اتراکھنڈ کی بدری ناتھ اسمبلی سیٹ سے کانگریس کے لکھپت سنگھ بٹولا آگے ہیں۔ اس سیٹ پر ووٹوں کے چار مراحل کی گنتی ہو چکی ہے۔ بٹولا کو اب تک 7223 ووٹ ملے ہیں۔ بی جے پی امیدوار راجندر سنگھ بھنڈاری دوسرے نمبر پر ہیں جو 1161 ووٹوں سے پیچھے ہیں۔

مہاراشٹر کے ایم ایل سی الیکشن میں پہلے سے ہی خدشہ ظاہرکیا جا رہا تھا کہ کسی نہ کسی کا کھیل بگڑ سکتا ہے۔ اب جب نتیجے آگئے ہیں توب سے بڑا جھٹکا شرد پوارکولگا ہے۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے بیان پر، مرتیونجے تیواری نے کہا، ’’پورا ملک راہل گاندھی کو امیدوں سے دیکھ رہا ہے۔ وہ جو کچھ بھی کہہ رہے ہیں، اس کی توانائی نوجوانوں، کسانوں اور خواتین میں نظر آرہی ہے۔

گجرات میں اسمبلی انتخابات 2027 میں ہونے والے ہیں، جس کے لیے راہل گاندھی نے ریاست پر توجہ دینا شروع کر دی ہے اور اسی سلسلے میں گجرات پہنچے راہل گاندھی نے ایک بار پھر ریاست میں کانگریس کی حکومت بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

راجیہ سبھا کے اسپیکر نے کہا، 'اپوزیشن لیڈر نے میری بے عزتی نہیں کی، انہوں نے آئین کی بے عزتی کی ہے جس پر انہوں نے حلف اٹھایا ہے۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے، یہ ایوان بالا۔ ہمیں ملک کی رہنمائی کرنی ہے۔ میں اس کے طرز عمل کی مذمت کرتا ہوں۔

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر لکھا، 'گجرات کانگریس کے دفتر پر بزدلانہ اور پرتشدد حملہ بی جے پی اور سنگھ پریوار کے بارے میں میری بات کو مزید مضبوط کرتا ہے۔ تشدد اور نفرت پھیلانے والے بی جے پی کے لوگ ہندو مذہب کے بنیادی اصولوں کو نہیں سمجھتے۔

18ویں لوک سبھا کی تشکیل کے بعد پارلیمنٹ کا پہلا سیشن چل رہا ہے۔ آج چھٹا دن ہے۔ پارلیمنٹ کی کارروائی چل رہی ہے۔ اس سیشن میں اب محض تین دن بچے ہیں۔ اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے نیٹ کے موضوع پر پھر سے ہنگامہ کیا۔