Bharat Express

ICC Men’s T20 World Cup

حیرت اس وقت ہوئی جب میچ دوبارہ شروع ہونے کے اگلے ہی اوور میں گلبدین دوبارہ میدان میں آئے اور تنظیم حسن کی وکٹ حاصل کی

وارنر نے بین الاقوامی کرکٹ میں 49 سنچریاں اور 19 ہزار کے قریب رنز بنائے۔ انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ ان کا نام ہمیشہ کے لیے 'سینڈ پیپر گیٹ واقعے' سے جڑا رہے گا جو 2018 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران نیو لینڈز، کیپ ٹاؤن میں پیش آیا تھا۔

عماد نے شکستوں کا ذمہ دار کسی کھلاڑی کو ٹھہرانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میچ ہارنا ٹیم کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے خود دو میچ ہارے تھے یہ کسی ایک شخص کی ذمہ داری نہیں ٹیم کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

فلوریڈا میں گزشتہ کئی دنوں سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ آج بھی یہاں بارش کے امکانات ہیں۔ یہاں پہلے ہی سیلاب جیسی صورتحال ہے۔ بارش کی وجہ سے سڑکیں پانی سے بھر گئی ہیں۔

گروپ اے سے انڈیا نے پہلے ہی اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے اور اسے کسی میچ کے نتیجے سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔پاکستان اب تک تین میچ کھیل کر صرف دو پوائنٹس حاصل کر پایا ہے، جب کہ امریکہ کے تین ہی میچوں میں چار پوائنٹس ہیں۔ پاکستان کے کوالیفائی کرنے کے چار مرحلے ہیں۔

پاکستان کی اس بدترین ہار پر ایک ساتھ کئی ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ٹی20 انٹرنیشنلز کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے خلاف پوری بھارتی ٹیم آؤٹ ہوئی، اس سے قبل ٹی20 انٹرنیشنلز میں پاکستان کے خلاف 2 مرتبہ بھارت کی 9 اور 2 مرتبہ 7 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز سال 2007 میں ہوا تھا اور اس سیزن میں بھارت نے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اس سیزن میں یعنی سال 2007 میں دونوں ممالک کے درمیان دو  مقابلے ہوئے جن میں ایک لیگ میچ اور ایک فائنل میچ تھا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نیویارک میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ہوٹل تبدیل کر دیا ہے۔ جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹیم کے ممبران کو نیویارک کے کرکٹ اسٹیڈیم سے دور رکھنے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

آئرلینڈ کے کپتان پال اسٹرلنگ نے اعتراف کیا کہ یہ ان کی ٹیم کی بڑی شکست تھی۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ وہ جمعہ کے روز کینیڈا کے خلاف باؤنس بیک کریں گے۔

ویراٹ کوہلی بھلے ہی آئرلینڈ کے خلاف میچ میں صرف ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے ہوں لیکن انہوں نے اپنا تاریخی سلسلہ برقرار رکھا ہے۔ یہ حقیقت حیران کن ہے کہ ویراٹ کوہلی آج تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں صفر کے اسکور پر آؤٹ نہیں ہوئے ہیں۔