Bharat Express DD Free Dish

Hate Speech Case

مقامی عدالت نے مبینہ نفرت انگیز تقریر کے معاملے میں ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔ رکن پارلیمنٹ نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، نوجوانوں اور بھارت کے فوجیوں کے خلاف قابلِ اعتراض بیانات دیے تھے۔

سپریم کورٹ نے اشتعال انگیز تقاریر (ہیٹ اسپیچ) سے متعلق دائر تمام عرضیوں کو خارج کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس معاملے سے نمٹنے کے لیے موجودہ قانونی ڈھانچہ کافی ہے اور عدالت مزید ہدایات جاری کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کرتی۔

یوپی اسمبلی انتخابات کے دوران عباس انصاری نے مئومیں ایک انتخابی ریلی میں مبینہ طور پراشتعال انگیزتقریرکی تھی۔ ان کی تقریر میں سرکاری اہلکاروں کودھمکیاں ملتی تھیں۔

مئو صدر سے رکن اسمبلی عباس انصاری کو ضلع و سیشن عدالت نے نفرت انگیز تقریر (ہیٹ اسپیچ) کے معاملے میں مجرم قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے انہیں 2 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ قیاس یہ لگایا جارہا ہے کہ ان کی رکنیت چلی جائے گی، کیا ہے اصل حقیقت اور کیا ہے مکمل کیس؟

یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کے نفاذ کے مطالبے پر اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ مسلم، سکھ، عیسائی اور قبائلی رہنماؤں اور کچھ ریاستی حکومتوں کے عہدیداروں نے اس بنیاد پر اس کی مخالفت کی ہے کہ یہ ملک کو 'ہندو راشٹر' میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

ممبئی میں مقیم مولانا مفتی سلمان ازہری نے گجرات کے جوناگڑھ سے پہلے کچھ اور اراولی اضلاع میں پروگرام منعقد کیے تھے۔ منتظمین نے پولیس سے یہ کہتے ہوئے پروگرام کی اجازت طلب کی تھی کہ مولانا ازہری لوگوں کو مذہب اور منشیات کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

سنی مسلمانوں کے لیے دنیا میں اسلامی تعلیم کا سب سے بڑا مرکز سعودی عرب نہیں بلکہ مصر کا جامعہ ازہر ہے۔ جامعہ ازہر سے تعلیم حاصل کرنے والے اپنے نام سے ازہری استعمال کرتے ہیں۔ جامعہ ازہر 1000 سال پرانی یونیورسٹی ہے۔

نوح تشدد کے بعد مہاپنچایت میں مسلمانوں کے خلاف بائیکاٹ کی مہم کے خلاف عرضی پر سپریم کورٹ 25 اگست کو سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ ہریانہ سمیت مختلف ریاستوں میں منعقدہ ریلیوں میں ایک مخصوص کمیونٹی کے افراد کے قتل اور ان کے سماجی اور اقتصادی بائیکاٹ کے لیے مبینہ نفرت انگیز تقاریر کے سلسلے میں دائر درخواست کی سماعت کر رہی تھی۔یہ درخواست صحافی شاہین عبداللہ نے دائر کی تھی۔

الہ آباد ہائی کورٹ نے اتر پردیش حکومت کی اپیل پر سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خان کو نوٹس جاری کیا ہے۔ اتر پردیش کی حکومت نے مئی میں 2019 کے نفرت انگیز تقریر کیس میں خان کو بری کرنے کے رام پور عدالت کے حکم کو چیلنج کیا ہے جس کی وجہ سے وہ گزشتہ سال ایم ایل اے کے طور پر نااہل ہوئے تھے۔