Bharat Express

Haryana Election 2024

الیکشن کمیشن نے ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ کی تاریخ یکم اکتوبر مقرر کی ہے۔ نتائج کا اعلان 4 اکتوبر کو ہونا ہے۔

ونیش پھوگٹ پر بھوپیندر سنگھ ہڈا نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ انہیں راجیہ سبھا میں نامزد کیا جائے۔ ٹکٹ کی تقسیم پر انہوں نے کہا کہ کانگریس ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں خواتین، نوجوانوں اور بزرگوں کو موقع دے گی۔

کرکٹر سے سیاستداں بنے چیتن شرما نے بہوجن سماج پارٹی کی جانب سے فرید آباد لوک سبھا حلقہ سے 2009 کے لوک سبھا انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ بی ایس پی نے چیتن شرما کو میدان میں اتارا تھا کیونکہ وہ برہمن برادری سے تعلق رکھتے تھے، بی ایس پی کے کیڈر ووٹر تھے اور کرکٹر بھی تھے۔

باکسر وجیندر کو 2009 میں یو پی اے حکومت کے دوران اولمپکس میں تمغہ جیتنے پر راجیو گاندھی کھیل رتن سے نوازا گیا تھا۔ انہوں نے 2008 کے بیجنگ اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔

مرکزی ریلوے، مواصلات، انفارمیشن اور ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی وشنو نے ہفتہ کو ہریانہ کے تاریخی شہر سرہول میں اپنا ووٹ ڈالا۔

ہریانہ میں لوک سبھا 2024 اور اسمبلی الیکشن سے قبل ہی بی جے پی اور جے جے پی کا اتحاد ٹوٹ گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پوری کابینہ ایک ساتھ استعفیٰ دے سکتی ہے اور نئی سرکار کا قیام عمل میں آسکتا ہے ۔ البتہ نئی کابینہ میں جے جے پی حصہ نہیں لے گی۔البتہ نئے سرے سے کابینہ کی تشکیل کی جائے گی۔

ہریانہ AAP کے سربراہ سشیل گپتا نے کہا کہ وہ ہریانہ اسمبلی انتخابات میں 90 میں سے 90 سیٹوں پر اکیلے الیکشن لڑنے جا رہے ہیں۔

اروند کیجریوال نے بھی بدعنوانی پر پی ایم مودی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا، 'وزیراعظم کہتے ہیں کہ میں کرپشن کے خلاف لڑ رہا ہوں۔ اگرآپ واقعی لڑ رہے ہوتے تو میں سب سے پہلےآپ کی حمایت میں کھڑا ہوتا۔