Bharat Express DD Free Dish

Gyanesh Kumar

پریس کانفرنس کے دوران سی ای سی نے بہار میں منعقدہ ایس آئی آر کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران کسی بھی سیاسی جماعت نے کوئی اعتراض درج نہیں کرایا، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ بہار کی ووٹر لسٹ اب تک کی سب سے درست اور شفاف فہرست ہے۔

بھارت کے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن 75 سالوں سے پوری ایمانداری سے کام کر رہا ہے، اگر آپ ووٹر لسٹ اور ووٹنگ کو ملا کر الیکشن کمیشن پر بے بنیاد الزامات لگائیں گے اور کہیں گے کہ چوری ہو رہی ہے، تو یہ غلط ہے، عوام سب سمجھتی ہے۔

گیانیش کمار نے اپوزیشن کی جانب سے میڈیا میں ووٹرز کی تصویریں دکھانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ’’ہم نے کچھ دن پہلے دیکھا کہ کئی ووٹروں کی تصاویر ان کی اجازت کے بغیر میڈیا کے سامنے پیش کی گئیں، ان پر الزام لگایا گیا، ان کا استعمال کیا گیا، کیا الیکشن کمیشن کو ووٹرز، ان کی ماؤں، بہوؤں یا بیٹیوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج شیئر کرنی چاہیے؟ ووٹر لسٹ میں جن کے نام ہوتے، وہی اپنے امیدوار کو الیکشن کے لیے ووٹ ڈالتے ہیں۔‘‘

کانگریس کے راجیہ سبھا ایم پی ابھیشیک سنگھوی نے کہاکہ چیف جسٹس آف انڈیا کو ہٹا کر یا باہر رکھنے کی کوشش کر کےیعنی حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ وہ آئینی اداروں پر کنٹرول چاہتی ہے اور نہیں چاہتی کہ کوئی ساکھ باقی رہے۔

دراصل الیکشن کمشنر انوپ چندر پانڈے کی ریٹائرمنٹ اور ارون گوئل کے گزشتہ ہفتے استعفیٰ دینے کے بعد دو سیٹیں خالی ہو گئی تھیں۔ لوک سبھا انتخابات کے اعلان سے پہلے صرف ایک الیکشن کمشنر راجیو کمار رہ گئے تھے۔

ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چودھری نے انکشاف کیا کہ دو الیکشن کمشنروں کے انتخاب کے لیے پینل نے چھ ناموں پر غور کیا تھا۔