Assam Assembly Elections: آسام میں بی جے پی کی ہیٹ ٹرک، ہیمنت بسوا سرما کی حکمت عملی کامیاب، مسلسل تیسری بار حکومت بنانے کے قریب
بنگلہ دیشی دراندازی اور آبادیاتی تبدیلی جیسے حساس مسائل کو اٹھاتے ہوئے ہمینت بسوا سرما نے خود کو مقامی شناخت کے محافظ کے طور پر پیش کیا۔ مدارس کی بندش، زمین سے متعلق سخت پالیسیوں اور ثقافتی تحفظ کے بیانیے نے ہندو اور مقامی آسامیہ ووٹروں کو ایک پلیٹ فارم پر لا کھڑا کیا، جس سے زبردست پولرائزیشن دیکھنے کو ملی۔
PM Modi congratulates Bihar CM: بہار کے نئے وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری اور نائب وزرائے اعلیٰ بجیندر پرساد یادو اور وجے کمار چودھری کو وزیراعظم مودی کی مبارکباد
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ سمراٹ چودھری کی قیادت میں بہار عوامی امنگوں کو پورا کرتے ہوئے ہمہ جہت ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوئے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نئی قیادت ریاست کو ترقی کی راہ پر مزید تیزی سے آگے بڑھائے گی۔
Samrat Chaudhary takes oath: بہار میں ایک نئے باب کا آغاز، سمراٹ چودھری نے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے لیا عہدے اور رازداری حلف، بجیندر پرساد یادو اور وجے کمار چودھری نائب وزیراعلیٰ مقرر
لوک بھون میں منعقدہ تقریب میں سمراٹ چودھری کو گورنر سید عطاء حسنین نے عہدے کا اور رازداری کا حلف دلایا۔ سمراٹ چودھری بہار میں بی جے پی کے پہلے وزیراعلیٰ بنے ہیں۔ جنتا دل (یونائیٹڈ) کے بجیندر پرساد یادو اور وجے کمار چودھری کو نئی حکومت میں نائب وزرائے اعلیٰ کی حیثیت سے حلف دلایا گیا ہے۔
Samrat Choudhary Oath: بہار میں نئی حکومت کا قیام، سمراٹ چودھری آج لیں گے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف
تقریب صبح 11 بجے لوک بھون میں منعقد ہوگی، جو ریاست کی سیاسی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل تصور کی جا رہی ہے، کیونکہ وہ بہار میں بی جے پی کے پہلے وزیراعلیٰ ہوں گے۔ ان کے ساتھ جنتا دل (یونائیٹڈ) کے سینئر لیڈران بجیندر پرساد یادو اور وجے کمار چودھری بھی وزیر کے طور پر حلف لیں گے اور نئی حکومت میں نائب وزرائے اعلیٰ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
Manipur gets a new Chief Minister: ایک سال کے طویل انتظار کے بعد منی پور کو ملا نیا وزیراعلیٰ، یُمنام کھیم چند سنگھ بی جے پی کے لیڈر منتخب
بی جے پی کے منی پور سے تعلق رکھنے والے تمام ارکان اسمبلی کی یہ اہم میٹنگ منگل کی شام تقریباً پانچ بجے بی جے پی ہیڈکوارٹر میں ہوئی۔ قابل ذکر ہے کہ ریاست میں وزیراعلیٰ کا عہدہ گزشتہ تقریباً ایک سال سے خالی تھا، جس کے باعث سیاسی قیاس آرائیاں جاری تھیں۔
NDA will win more than 160 seats: مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کا دعویٰ، کہا-’’این ڈی اے کو 160 سے زائد نشستیں ملیں گی، ہم بہار میں حکومت بنائیں گے‘‘
دلار چند یادو قتل معاملے میں آر جے ڈی لیڈر اننت سنگھ کی گرفتاری کے بارے میں سوال پر امت شاہ نے کہا کہ ’’اننت سنگھ کے خلاف فیصلہ ان کی پارٹی کا ہے لیکن اپوزیشن کو اپنے ’جنگل راج‘ کے ریکارڈ پر پہلے نظر ڈالنی چاہیے۔‘‘
Nepal PM Sushila Karki expands cabinet: نیپال کی عبوری وزیراعظم سشیلا کارکی نے کابینہ میں توسیع کی، چارنئے وزراء کی تقرری، صدر رام چندر پاؤڈیل نے دلائی حلف
اب کارکی کابینہ میں کل سات وزراء شامل ہیں۔ پہلے سے موجود وزراء میں ریمیشور کھنال (وزیر خزانہ)، کلمان گھسنگ (وزیر توانائی، آبی وسائل و آبپاشی) اور اوم پرکاش آریال (وزیر داخلہ) شامل ہیں۔





