Bharat Express DD Free Dish

Girl students

لکھنؤ کی کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی (KGMU) میں طالبہ سے جنسی استحصال کے معاملے میں ملزم ریزیڈنٹ ڈاکٹر رمیض ملک کی کال ڈیٹیل نے دو پروفیسرز کو شک کے دائرے میں لا کھڑا کیا ہے۔ اس کیس کی جانچ پولیس اور یونیورسٹی کی دو الگ الگ کمیٹیاں کر رہی ہیں۔

شاریہ فاطمہ شیروانی نے سینٹرل بورڈ اف سیکنڈری ایجوکیشن( سی بی ایس سی) دہلی میں سال 2024-25 کے 10سویں کلاس کےامتحانات میں اردو مضمون میں 100 میں سے 100 نمبر حاصل کر کے اپنے اسکول زینت محل سینیئر سیکنڈری اسکول جعفراباد کے ساتھ ساتھ اردو والوں کا نام روشن کیا ہے۔

مغربی بنگال کے بردھمان ضلع کے درگا پور میں ایک ہولناک واقعہ پیش آیا ہے۔ نجی میڈیکل کالج میں سیکنڈ ایئر کی طالبہ کو تین نوجوانوں نے اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ، جو اڈیشہ کی رہائشی ہے، اس وقت درگاپور کے ایک اسپتال میں علاج چل رہا ہے، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

اڈیشہ کی راجدھانی بھونیشور سے تعلق رکھنے والی انجینئرنگ کی ایک طالبہ نے مشتبہ حالات میں خودکشی کر لی ہے۔ بی ٹیک تھرڈ ایئر کی اس طالبہ کی لاش اس کے کمرے میں پھندے سے لٹکی ہوئی ملی۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ جے پور کے بنی پارک کے مہاتما گاندھی گورنمنٹ اسکول میں پیش آیا جہاں لیول 2 کی ٹیچر ببیتا چودھری 3 اگست کو کلاس لے رہی تھیں۔

مدرسے کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ این سی پی سی آرکا مینڈیٹ بچوں کی حفاظت کرنا ہے، نہ کہ ڈرانا یا تشدد کا سہارا لینا۔

سپریم کورٹ میں منگل کے روز خواتین کی ماہواری (حیض کی مدت) کی وجہ سے ہونے والے درد کے لئے چھٹی سے متعلق عرضی داخل کی گئی ہے۔ عرضی میں میٹرنٹی بینیفٹ ایکٹ،، 1961 کی دفعہ 14 کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کا  حکم دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

چمپاوت کے اٹل اتکرشٹ جی آئی سی اسکول، اس اسکول میں ان دنوں کچھ ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں، جس سے طلباء اور ان کے اہل خانہ بری طرح سے خوفزدہ ہیں