Bharat Express

GDP Growth Rate

رپورٹ کے مطابق، ہندوستانی معیشت- درمیانی مدت میں- مالی سال 2025 اور 2031 کے درمیان اوسطاً 6.7 فیصد بڑھ سکتی ہے، اور 7 ٹریلین ڈالر کے نشان کو چھو سکتی ہے۔ یہ وبائی امراض سے پہلے کی دہائی میں دیکھنے میں آنے والی 6.6فیصد نمو کے مترادف ہو گا۔

ایس اینڈ پی نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ ہندوستان کے بنیادی ڈھانچے کے اخراجات اور مضبوط نجی کھپت مضبوط اقتصادی ترقی کو آگے بڑھائے گی۔ ہم مالی سال 2025-2027 (31 مارچ کو ختم ہونے والے) کے لیے جی ڈی پی کی شرح نمو 6.5-7.0 فیصد سالانہ پر پیش گوئی کرتے ہیں۔

اپریل تا جون 2024 کی سہ ماہی میں ملک کی اقتصادی ترقی کی شرح 6.7 فیصد رہی۔ پچھلے مہینے، ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے اپنی دو ماہی مانیٹری پالیسی میں اپریل-جون سہ ماہی میں 7.2 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا تھا۔لیکن یہ تخمینہ غلط ثابت ہوگیا ہے۔

جی ڈی پی کی شرح نمو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 7.3 فیصد، دوسری سہ ماہی میں 7.2 فیصد، تیسری سہ ماہی میں 7.3 فیصد اور چوتھی سہ ماہی میں 7.2 فیصد رہ سکتی ہے۔