Bharat Express DD Free Dish

Gautam adani news

گجرات میں عدالت نے کانگریس کو ہدایت دی ہے کہ وہ وزیر اعظم مودی–اڈانی کے ڈیپ فیک ویڈیو کو 48 گھنٹوں میں ہٹا دے۔ ویڈیو کو ہتکِ عزت قرار دیا گیا اور یہ کارروائی اڈانی کی شکایت پر عمل میں لائی گئی۔

اڈانی گروپ آندھرا پردیش میں 1.4 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا۔ گوگل کے ساتھ 1 گیگاواٹ اے آئی ڈیٹا سینٹر قائم ہوگا۔ اڈانی گروپ کے چیئرمین نے نائیڈو حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔

اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے اڈانی گلوبل انڈولوجی کانکلیو کے افتتاحی سیشن میں ہندوستانی تہذیبی علم کے تحفظ اور اسے عالمی سطح پر پیش کرنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ’’بھارت نالج گراف‘‘ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت وہ انڈولوجی مشن کیلئے ابتدائی طور پر 100 کروڑ روپے کی خطیر رقم فراہم کریں گے۔

اڈانی گروپ کی توانائی کے شعبے میں ایک تاریخی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ گروپ کی دو کمپنیوں اڈانی گرین انرجی لمیٹڈ اور اڈانی پاور نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ انہیں حکومتِ آسام کی جانب سے کل 63 ہزار کروڑ روپے مالیت کے دو وسیع توانائی منصوبوں کے لیے لیٹر آف ایوارڈ جاری کر دیے گئے ہیں۔

یہ معاہدے بھوٹان کے وزیر اعظم داشو شیرنگ ٹوبگے اور اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی کی موجودگی میں معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

گوتم اڈانی نے اڈانی ایئرپورٹس کی نورجہاں زمانی کو یوٹی ٹی نیشنل پیرا ٹیبل ٹینس چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے کے لئے مبارکباد دی ہے۔ گوتم اڈانی نے جمعرات کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں نورجہاں کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ”اڈانی میں ایک شاندار ہفتہ۔“

اڈانی خاندان نے 'منگل سیوا' کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت نئی شادی شدہ معذور خواتین کو مدد فراہم کی جائے گی۔ اس اقدام کے تحت ہر سال 500 معذور خواتین کو 10 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ اکثر ایسے معاملات میں کوئی ٹھوس نتیجہ حاصل نہیں ہوتا ہے۔ایڈوکیٹ وجے اگروال نے کہا، ''مجھے اس معاملے میں ابھی کچھ خاص نظر نہیں آرہا ہے۔

مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی میں اڈانی پاور کی مجموعی بجلی کی فروخت کا حجم 46 بلین یونٹس (BU) تھا۔ سالانہ بنیادوں پر 29.2 فیصد اضافہ ہوا۔

پریتی اڈانی نے پوسٹ میں لکھا، لوگوں کے چہروں پر ممسکان بکھیرنے کے 28 سال مکمل ہونے کے موقع پر، میں ملک بھر میں کام کرنے والی ہماری ٹیم کے 800 سے زیادہ اراکین کا ان کے عزم کے لیے شکریہ ادا کرتی ہوں۔