اڈانی پاور اور بھوٹان کی ریاستی توانائی کمپنی ڈرک گرین پاور کارپوریشن لمیٹڈ (DGPC) نے ہفتہ کے روز 570 میگاواٹ کے وانگچھو پن بجلی منصوبے کے قیام کے لیے شیئر ہولڈرز معاہدہ (SHA) پر دستخط کیے۔توانائی خریداری معاہدہ (PPA) کے حوالے سے اصولی طور پر سمجھوتہ کیا گیا، اور منصوبے کے لیے رائل گورنمنٹ آف بھوٹان کے ساتھ رعایتی معاہدہ (CA) پر بھی دستخط ہوئے۔یہ معاہدے بھوٹان کے وزیر اعظم داشو شیرنگ ٹوبگے اور اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی کی موجودگی میں معاہدوں پر دستخط ہوئے۔
یہ اقدام اڈانی پاور اور DGPC کو BOOT (تعمیر، ملکیت، آپریٹ، منتقلی) ماڈل کے تحت، وانگچھو ہائیڈرو الیکٹرک منصوبے کی عملی شروعات کا راستہ ہموار کرتا ہے۔اڈانی پاور کے سی ای او ایس بی خیالیہ نے کہا:بھوٹان پائیدار ترقی میں دنیا کے لیے ایک مثال ہے، اور ہم اس قابل تجدید توانائی منصوبے کے ذریعے ملک کے قدرتی وسائل کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے پر پرجوش ہیں۔ وانگچھو منصوبہ سردیوں میں جب پن بجلی کی پیداوار کم ہوتی ہے، بھوٹان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرے گا، جبکہ گرمیوں میں بھارت کو بجلی برآمد کی جائے گی۔
وانگچھو منصوبے میں تقریباً 60 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی، جس میں بجلی گھر اور متعلقہ ڈھانچے تعمیر کیے جائیں گے۔

تفصیلی منصوبہ رپورٹ (DPR) پہلے ہی تیار کی جا چکی ہے، اور تعمیراتی کام 2026 کے پہلے نصف میں شروع ہونے کی توقع ہے، جبکہ منصوبے کی تکمیل پانچ سال میں متوقع ہے۔DGPC کے منیجنگ ڈائریکٹر داشو چھیوینگ رنزن نے کہا: بھوٹان اور بھارت 1960 کی دہائی سے پن بجلی کے شعبے میں قریبی تعاون کر رہے ہیں، جس کا فائدہ دونوں ممالک کو ہوا ہے۔ یہ تعاون دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کی بنیاد بن چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ: DGPC اڈانی گروپ کے ساتھ 570 میگاواٹ کے وانگچھو منصوبے کے لیے شراکت داری پر خوش ہے۔ ان کی فنی و مالی صلاحیت، تجربہ اور مہارت سے منصوبے پر جلد عملدرآمد متوقع ہے، جو دیگر منصوبوں کے لیے ایک معیار قائم کرے گا۔بھوٹان، جو اگلی دہائی میں ایک “ہائی انکم GNH (مجموعی قومی خوشی)” ملک بننے کی کوشش کر رہا ہے، اپنی معیشت کی ترقی کے لیے قابلِ اعتماد اور سستی بجلی پر انحصار کر رہا ہے، جس میں پن بجلی اور شمسی توانائی کلیدی کردار ادا کریں گے۔

اسی لیے بھوٹان نے 2040 تک 15,000 میگاواٹ پن بجلی اور 5,000 میگاواٹ شمسی توانائی کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کا ہدف رکھا ہے۔وانگچھو منصوبہ وہ پہلا پن بجلی منصوبہ ہے جو مئی 2025 میں اڈانی گروپ اور DGPC کے درمیان دستخط شدہ مفاہمتی یادداشت (MoU) کے تحت شروع کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد مشترکہ طور پر 5,000 میگاواٹ پن بجلی کی ترقی ہے۔
اڈانی گروپ اور DGPC اس اسٹریٹجک شراکت داری کے تحت مستقبل کے منصوبوں کے لیے بھی بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔اڈانی پاور، جو ادانی پورٹ فولیو کا حصہ ہے، بھارت کی سب سے بڑی نجی تھرمل پاور پیدا کرنے والی کمپنی ہے، جس کے پاس 18,110 میگاواٹ کی نصب شدہ صلاحیت ہے، جو ملک بھر کے بارہ پاور پلانٹس میں پھیلی ہوئی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

