Bihar released water from Kosi: جھارکھنڈ کے صاحب گنج میں گنگا نے پہلے ہی مچا رکھی ہے تباہی، اب بہار نے چھوڑا کوسی کا پانی، سنگین صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ الرٹ
سیلابی پانی کم ہونے کی وجہ سے صاحب گنج کے کئی علاقوں میں ڈائریہ کی وبا پھیل رہی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ صحت کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور متاثرہ علاقوں میں ضروری طبی اقدامات کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
Ganga water reached more than 50 villages in Sahibganj: جھارکھنڈ کے صاحب گنج میں 50 سے زیادہ گاؤں تک پہنچا گنگا کا پانی، ہزاروں لوگ گھر چھوڑ نے پر ہوئے مجبور
انتظامیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف کیمپ شروع کر دیے ہیں۔ ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں فلڈ کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ کنٹرول روم کی جانب سے پانچ نمبر جاری کیے گئے ہیں جن پر کسی بھی وقت ایمرجنسی کی صورت میں رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ ہر متاثرہ پنچایت میں قائم کیمپوں میں کھانے کا انتظام کیا گیا ہے۔
Ganga and Kosi overflow in Bihar: بہار میں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں گنگا اور کوسی ندی، سیلاب سے کئی اسکولوں کو کیا بند، لوگ اونچی جگہوں پر لے رہے ہیں پناہ
محکمہ تعلیم نے تمام ضلع مجسٹریٹس کو یہ حق دیا ہے کہ سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر وہ اپنے اضلاع میں اسکول بند کرنے کے احکامات جاری کرسکتے ہیں۔ ندیوں میں پانی کی سطح بڑھنے سے دیارہ کے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
Kanwar Yatra 2024: بھاگلپور کے سلطان گنج میں گنگا کے کنارے ساون کے مہینے میں ٹوٹ جاتی ہے مذہبی دیوار، یہاں 90 فیصد مسلمان کرتے ہیں یہ کام
سلطان گنج کے محمد ظفیر 15 سال سے یہاں درزی کا کام کر رہے ہیں اور ایک دکان بھی چلاتے ہیں۔ انہوں نے کبھی کوئی امتیاز نہیں دیکھا۔ کانوڑیاں آتے ہیں اور سامان خرید کر لے جاتے ہیں۔
Water level in Ganga: وارانسی میں گنگا کے پانی کی سطح میں اضافہ، گھاٹوں کا رابطہ منقطع، چھوٹی کشتیاں چلانے پر پابندی
دشاسوامیدھ واٹر پولس کے انچارج انسپکٹر متھیلیش کمار نے بتایا کہ گنگا کے پانی کی سطح میں اضافہ کے سلسلے میں ملاحوں کے ساتھ میٹنگ میں ضروری ہدایات دی گئی ہیں۔ ملاحوں کو حفاظت سے متعلق ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔