Bharat Express

G20 Summit

پرگتی میدان میں نو تعمیر شدہ بین الاقوامی کنونشن سنٹر میں 9-10 ستمبر کو ہونے والی جی 20 لیڈرز سمٹ کے موقع پر شہر کی بڑی تعداد میں مشہور سڑکوں اور دیگر علاقوں کو صاف اور خوبصورت بنایا گیا ہے۔

بھارت کی جی-20 کی صدارت نے اپنے آپ کو منفرد طریقے سے متعدد انداز میں پیش کیا ہے۔ اس نے ترقی پذیر ممالک کی ترجیحات اور کلیدی تشویشات پر توجہ مرکوز کی ہے۔ گلوبل ساؤتھ کی آواز میں زور پیدا کیا ہے اور موسمیاتی کارروائی اور سرمایہ ، توانائی ، تغیرات ، ایس ڈی جی نفاذ اور ٹیکنالوجی تغیرات جیسے شعبوں میں اولوالعزمی کو فروغ دیا ہے۔

نئی دہلی ضلع کے چوراہوں پر بھکاریوں، نشہ خوروں اور کنر دیکھنے کو نہیں ملیں گے۔ ان سے متعلق دہلی پولیس نے خاص طرح کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

وائس آف گلوبل ساؤتھ سربراہ کانفرنس، جس میں 125 ممالک نے شرکت کی تھی، ہماری صدارت کے تحت ہونے والے اولین اقدامات میں سے ایک تھا۔ عالم جنوب سے نتائج اور نظریات اکٹھا کرنے کے لیے، یہ ایک اہم مشق تھی۔

آئی جی آئی ایئر پورٹ کی پولیس ٹیم آئندہ جی-20 سربراہی اجلاس کے پیش نظرایکشن میں ہے۔ امت ملک کی شکایت پر بڑی کارروائی کی گئی ہے۔

G-20 کانفرنس سے متعلق سب سے زیادہ پوچھا جانے والا سوال یہ ہے کہ کیا لاک ڈاؤن ہوگا؟ اگر آپ کے ذہن میں بھی یہی سوال پیدا ہو رہا ہے تو ہم آپ پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ کوئی لاک ڈاؤن نہیں لگایا جا رہا ہے۔ کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی کسی چیز کو ذخیرہ کرنے کی ضرورت ہے۔

G20 Summit Updates: دہلی میں آئندہ 9 اور 10 ستمبر کو دو دنوں تک جی-20 اجلاس منعقد کیا جائے گا، جس میں 19 مماک کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں۔ اس کے لئے دہلی پولیس کی طرف سے ایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک سیکیورٹی اور ٹریفک آپریشنز میں شامل پولیس اہلکار واٹس ایپ گروپس استعمال کر رہے تھے۔ انہوں نے اپنے اپنے زون کے پولیس اہلکاروں کو اس گروپ میں شامل کیا تھا۔

بھارت منڈپم میں آرائشی اشیاء ہندوستان کے مشہور فنکاروں نے بنائی ہیں۔ جس میں ہاتھ سے بنا ہوا قالین بچھایا گیا ہے جس کی خوبصورتی منڈپم کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے۔ G-20 سربراہی اجلاس کے بعد منڈپم کو عام لوگوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔

وائٹ ہاؤس نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ صدر جمعرات کو جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے نئی دہلی، بھارت جائیں گے۔ ہندوستان پہنچنے کے ایک دن بعد یعنی 8 ستمبر کو صدر بائیڈن وزیر اعظم مودی کے ساتھ دو طرفہ ملاقات میں شرکت کریں گے