Bharat Express

G20 2023

جی 20 سربراہی اجلاس کے لیے تیار ہے۔ کنونشن صبح 10 بجے بھارت منڈپم میں شروع ہوگا۔ پی ایم مودی 10.15 بجے افتتاحی تقریر کریں گے۔

ہماری ملاقات بہت نتیجہ خیز رہی۔ ہم متعدد موضوعات پر بحث کرنے میں کامیاب رہے جو ہندوستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی اور عوام سے عوام کے روابط کو مزید آگے بڑھائیں گے۔ ہماری قوموں کے درمیان دوستی کاسفرجاری رہے گا۔

جی 20 سمٹ میں شرکت کے جی 20 ممالک کے سربراہان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ،اسی سلسلہ کی ایک کڑی  کےتحت  عاالمی بینک کی سربراہ کے جور جیوا نئی دہلی پہنچیں ۔اس موقع پر ہندوستانی فنکاروں کی جانب سے  جب روایتی نغمہ پیش کیا گیا تو کے جورجیوا خوشی سے جھوم اٹھیں اور ہندوستانی نغموں پر پر جوش انداز میں تھرکنا شروع کردیا۔

جی 20 سمٹ میں شرکت کے جی 20 ممالک کے سربراہان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ،اسی سلسلہ کی ایک کڑی تحت ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان اپنی اہلیہ کے ہمراہ آج شام نئی دہلی پہنچے

اقوام متحدہ کے سربراہ نے وضاحت کی کہ موسمیاتی بحران ڈرامائی طور پر بگڑ رہا ہے جبکہ ردعمل میں عزائم، ساکھ اور عجلت کا فقدان ہے۔جنگیں اور تنازعات بڑھ رہے ہیں - لیکن امن کو آگے بڑھانے کی کوششیں ناکام ہو رہی ہیں۔

ایل جی ونے سکسینہ نے کنٹرول روم کے اپنے حالیہ دورے کے دوران دہلی پولیس کمشنر کے ساتھ اہلکاروں کی تعیناتی اور شہر بھر میں نگرانی کو برقرار رکھنے کے لیے اٹھائے گئے ہائی ٹیک حفاظتی اقدامات کے بارے میں اتفصیلی بات چیت کی

اس سمٹ میں جی 20 ممالک کے سربراہان کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، اسی سلسلے کی کڑی کے تحت امریکی صدر جوبائیڈن دہلی پہنچے ، صدر جوبائیڈن وزیراعظم نریندر سے ملاقات کی۔ واضح رہے امریکہ کے صدر منتخب ہونے کے بعد جوبائیڈن کا یہ پہلا ہندوستانی دورہ ہے۔

برطانیہ کے وزیراعطم رشی سنک نے اس بات پرزور دیا ہے کہ  برطانیہ میں کسی بھی قسم کی انتہا پسندی یا تشدد قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ان کی حکومت خاص طور پر خالصتان کی حامی انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے ہندوستانی حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے اور اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔

تاج ہوٹل نے اپنے مہمانوں کے لیے الگ انتظامات کیے ہیں۔ آپ کو اس ہوٹل میں ٹھہرنے والے لوگوں کی پلیٹوں میں ہندوستانی مقامی پکوان دیکھنے کو ملیں گے۔ یہاں مہمانوں کو نان خطائی اور گلکند کے لڈو کے ساتھ کاجو  بھی پیش کی جائے گی۔

این ایس اے نے کہا، "جی 20 میں شامل ہونے کے لیے ہم ایک موقع کے منتظر ہیں۔ ہمارے خیال میں دنیا کی تمام بڑی معیشتوں کو درپیش واقعی اہم مسائل ہیں،اس لیے ہمیں لگتا ہے کہ یہ ایک نازک وقت میں عالمی تعاون کے لیے ایک اہم سنگ میل ہوگا۔