Bharat Express

Turkish President Recep Tayyip Erdogan arrived in Delhi:جی 20 میں شرکت کے لئے دہلی پہونچے ترکیہ صدر رجب طیب اردگان

جی 20 سمٹ میں شرکت کے جی 20 ممالک کے سربراہان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ،اسی سلسلہ کی ایک کڑی تحت ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان اپنی اہلیہ کے ہمراہ آج شام نئی دہلی پہنچے

قومی دارلحکومت دہلی میں جی 20 سمٹ کا آغاز ہونے جارہا ہے ،جی 20 ممالک کے سربراہان دہلی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، مذکورہ سمٹ کے لئے پوری دہلی کو رنگ برنگی روشنیوں اور مختلف اقسام کی تصاویر( پینٹنگ) سے مزین کیا  گیا ہے،دہلی کے مختلف مقامات پرسکیوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

جی 20 سمٹ میں شرکت کے جی 20 ممالک کے سربراہان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ،اسی سلسلہ کی ایک کڑی تحت ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان اپنی اہلیہ کے ہمراہ آج شام نئی دہلی پہنچے،واضح رہے کے جی 20 ممالک کے سربراہان جیسے امریکی صدر جوبائیڈن، برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سنک کنیڈا کے وزیر جسٹن ٹرڈو سمیت متعدد ممالک کے سربران دہلی پہنچے ہیں۔

ہندوستان کی صدارت میں قومی دارلحکومت دہلی میں منعقد ہونے جارہے اس اہم اور غیر معمولی اجلاس کے خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں

کل صبح میں ہونے والے پروگرام میں ون ارتھ موضوع سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے بعد دو پہر میں ہونے والے پروگرام میں ون فیملی سے متعلق پہلؤں پر بات کی جائے گی۔ اس کے علاوہ 10 ستمبر کو ہونے والے پروگرام میں ون فیوچر سے متعلق امور پر بات چیت کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ بالا امور کے علاوہ ہندوستان کے صدر کی جانب سے دی جانے والی عشائیہ تقریب میں وفود کے ارکان شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ راج گھاٹ جاکر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔اس کے علاوہ وزیر اعظم نریندر مودی ہندوستان کی صدارت میں میں منعقد ہونے والے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

بھارت ایکسپریس۔