Bharat Express DD Free Dish

Former Prime Minister

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پی وی نرسمہا راؤ نے بھارت کی تاریخ کے ایک نہایت اہم دور میں ملک کی ترقی میں دیرپا کردار ادا کیا۔ انہوں نے لکھا کہ پی وی نرسمہا راؤ ایک قابل منتظم اور ممتاز دانشور تھے، جنہیں بھارت کی متنوع تہذیب اور ثقافت کا گہرا علم اور فہم حاصل تھا۔

بھارت کے سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے 18 مئی 2026 کو اپنی سالگرہ منائی۔ وزیراعظم نریندر مودی سمیت کئی قدآور لیڈروں نے انہیں’دھرتی پتر‘ قرار دیتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی میں ان کے تعاون کو یاد کیا۔

بھارت کی سابق وزیرِ اعظم اندرا گاندھی کی برسی کے موقع پر کانگریس رہنماؤں راہل گاندھی، سونیا گاندھی اور پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے جمعہ کے روز دہلی کے ’شکتی ستھل‘ پر انہیں عقیدت کے پھول نذر کیے۔ اس موقع پر ملک کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی اندرا گاندھی کو یاد کیا، جنہوں نے قوم کی یکجہتی اور خودمختاری کے لیے اپنی جان قربان کی۔

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کے بعد انہیں دہلی کے ایمس میں داخل کرایا گیا۔ لیکن علاج کے دوران ان کا انتقال ہو گیا ہے۔ کانگریس نے اپنی تمام میٹنگ ملتوی کر دی ہے۔

لال بہادر شاستری کے بارے میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ملک کی عوام پر کوئی بھی فیصلہ نافذ کرنے سے پہلے وہ اسے اپنے خاندان پر نافذ کرتے تھے۔ جب انہیں یقین ہو گیا کہ اس فیصلے پر عمل درآمد میں کوئی دشواری نہیں ہو گی، تبھی اس فیصلے کو ملک کے سامنے رکھتے تھے۔

سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ 26 ستمبر 1932 کو پیدا ہوئے۔ وہ 2004 سے 2014 کے درمیان ملک کے وزیر اعظم رہے۔

ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا، میرے پیارے ہم وطنو، ہندوستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے۔ ووٹنگ کے آخری دور میں، ہمارے پاس ایک آمرانہ حکومت کا خاتمہ کرکے اپنی جمہوریت اور اپنے آئین کی حفاظت کا ایک آخری موقع ہے۔

منموہن سنگھ 1970 اور 1980 کی دہائیوں کے دوران حکومت ہند میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہے۔ انہوں نے چیف اکنامک ایڈوائزر (1972-76)، ریزرو بینک کے گورنر (1982-85) اور پلاننگ کمیشن کے چیئرمین (1985-87) کے طور پر خدمات انجام دیں۔