Delhi High Court reserves its verdict on Sanjay Singh: سنجے سنگھ کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضی پرسماعت مکمل،دہلی ہائیکورٹ نے فیصلہ رکھا محفوظ
قبل ازیں جرح کے دوران سنجے سنگھ کی جانب سے عدالت میں پیش ہونے والے سینئر وکیل وکرم چودھری نے کہا کہ ملک کی ایک نامور شخصیت کو بغیر کسی کارروائی کے گرفتار کیا گیا ہے۔ سنجے سنگھ کی جانب سے ان کے وکیل نے کہا کہ 'ایک سال سے زیادہ ہو گیا ہے لیکن اب تک انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مجھے کبھی نہیں بلایا'۔اوراچانک سے گرفتار کرلیا گیا۔
Hemant Soren does not get relief from HC: ہیمنت سورین کو ہائی کورٹ سے بھی نہیں ملی راحت، ای ڈی کے سمن کے خلاف دائر عرضی مسترد
ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران ای ڈی نے کہا کہ سی ایم نے پہلے بھی سمن کی خلاف ورزی کی ہے۔ وہ ای ڈی کے کسی سمن پر حاضر نہیں ہوئے۔ ایسے میں ان کے پاس سمن کو چیلنج کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
Vivo Case: ویوو پر سنگین الزام، ملازمین معلومات چھپا کر جموں و کشمیر کے حساس علاقوں میں گئے ؟ای ڈی کا الزام
فنانشل کرائم ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مطلع کیا ہے کہ چینی سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو اور اس کے ہندوستانی ساتھیوں نے ویزے کے لیے درخواست دیتے وقت اپنی ملازمت چھپا رکھی تھی اور کچھ نے جموں و کشمیر کے حساس ہمالیائی علاقے کا دورہ بھی کیا تھا، اس طرح قوانین کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔ رائٹرز کی ایک خبر کے مطابق یہ معلومات سامنے آئی ہیں۔
Sanjay Singh Arrest: ‘سنجے سنگھ کو مارنے کی کوشش کی جا رہی ہے’، بی جے پی اور ای ڈی پر AAP کا سنگین الزام
اے اے پی لیڈر نے مزید کہا، "ای ڈی کی حراست میں دو بار ایسا ہوا کہ سنجے سنگھ کو نامعلوم جگہوں پر لے جانے کی کوشش کی گئی۔ جب سنجے سنگھ نے پوچھا کہ انہیں کہاں لے جایا جا رہا ہے اور کیا عدالت کو اس کے بارے میں مطلع کیا گیا ہے یا نہیں، تو انہیں بتایا گیا کہ یہ اوپر سے کہا گیا ہے۔
Amanatullah Khan: ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس میں عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کے گھر مارا پر چھاپہ
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے دہلی وقف بورڈ میں غیر قانونی تقرریوں سے متعلق مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں ان کے خلاف مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی ایف آئی آر اور دہلی کے انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) کی ایک ایف آئی آر کا نوٹس لیا ہے۔
Mahadev App: سٹے بازی کے شوق نے بنا دیا 20 ہزار کروڑ کا مالک! جوس بیچنے والے نے اس طرح پھیلایا ‘مہادیو ایپ’ کا جال، پھنس گئے رنبیر کپور سمیت یہ ستارے
سوربھ چندراکر چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں 'جوس فیکٹری' کے نام سے جوس کی دکان چلاتا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ اسے سٹے بازی کا بھی شوق تھا۔ پہلے وہ آف لائن سٹے بازی کھیلتا تھا لیکن کورونا کے بعد اس کی زندگی نے ایک الگ موڑ لیا۔
Delhi liquor policy case: سرویش مشرا اور وویک تیاگی کون ہیں؟ جانچ ایجنسی ان دونوں کو سنجے سنگھ کے سامنے بٹھا کر کرے گی تفتیش
دہلی حکومت نے 2021-22 میں نئی شراب پالیسی لے کر آئی تھی۔ نئی پالیسی میں گھپلے کے الزامات لگے تھے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اس معاملے میں سی بی آئی جانچ کی سفارش کی تھی۔
Hearing on CM Hemant Soren’s petition in High Court: جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں سی ایم ہیمنت سورین کی عرضی پر ہوئی سماعت، ہیمنت کے وکیل کو چاہئے مزید وقت، کورٹ نے مقرر کی 11 اکتوبر کی اگلی تاریخ
وزیر اعلیٰ اس سے قبل سپریم کورٹ گئے تھے۔ سپریم کورٹ نے ہدایت کی تھی کہ وہ ہائی کورٹ جا کر اپنا موقف پیش کریں۔ ایک دن پہلے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے پانچویں سمن کے خلاف اپنا جواب اپنے وکیل کے ذریعے ای ڈی کے دفتر کو بھیجا تھا۔ انہوں نے ای ڈی سے کہا تھا کہ عدالت سے حکم آنے تک کوئی کارروائی نہ کرے۔
ED Summon Huma Qureshi: رنبیر کپور کے بعد ہما قریشی اور کپل شرما سمیت یہ ستارے اب ای ڈی کے ریڈار پر، بھیجا گیاسمن
ای ڈی ان تمام مشہور شخصیات کو طلب کر رہی ہے جنہوں نے آن لائن گیمنگ ایپ کیس کے ملزم سوربھ چندراکر کی شادی میں شرکت کی تھی۔سوربھ پر الزام ہے کہ اس نے ستاروں کو حوالات کے ذریعے پیسے دیے۔اطلاعات کے مطابق اس سال بالی ووڈ کے کئی ستاروں کو گرفتار کیا گیا ہے
Sanjay Singh Remand: سنجے سنگھ کو عدالت نے پانچ دنوں کے لئے ای ڈی کے ریمانڈ پر بھیجا
عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ کو جمعرات (5 اکتوبر) کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سنگھ کے 10 دن کے ریمانڈ کی درخواست کی۔ ساتھ ہی سنجے سنگھ کے وکیل نے اس کی مخالفت کی اور کہا کہ ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے