Bharat Express DD Free Dish

Encounter

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ مشتبہ سرگرمی کی اطلاع ملنے کے بعدفوج نے پولیس کے ساتھ مل کر کالاکوٹ کے علاقے میں بروہ اور سوم کے جنگل کےعلاقے کو پیر کی علی الصبح گھیرے میں لے لیا۔

ایس ٹی ایف کو جمعرات کی رات جب اس واقعہ میں ملوث لوگوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی تو ایس ٹی ایف کی مختلف ٹیموں نے محاصرہ کر لیا۔ عنایت نگر علاقے میں ہوئے انکاؤنٹر میں پولس نے 49 سالہ وشمبھر دیال دوبے کو گرفتار کیا۔

اننت ناگ انکاؤنٹر میں ملک کے چار بیٹے شہید ہو گئے۔ شہید کرنل منپریت سنگھ پچھلے چار سالوں سے اننت ناگ میں تعینات تھے اور اپنی بہادری کے لیے کئی بار تمغے حاصل کر چکے ہیں

اننت ناگ میں شہید ہونے والوں میں کرنل منپریت سنگھ ،میجر آشیش دھونچک اور ڈی ایس پی ہمایوں کا نام شامل ہے ،جنہوں نے ملیٹنٹوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کی اس مشن میں اپنی شہادت پیش کی ہے۔

ایک افسر نے بتایا سپاہی فرار ہونے والے دہشت گردوں کا پیچھا کر رہے تھے۔ کینٹ اس میں سب سے آگے تھا۔ وہاں سے ایک گولی چلی تو وہ سپاہی کو بچانے کے لیے آگے آیا۔

اہلکار نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے پیر (11 ستمبر) کی شام پترادا علاقے کے جنگلاتی علاقے میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی بھی شروع کی تھی اور دو لوگوں کی مشکوک سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے کچھ لوگوں پر فائرنگ بھی کی تھی۔

فی الحال یہ معلوم نہیں ہے کہ اس علاقے میں کتنے دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں۔ اس تصادم میں پولیس اور فوج دونوں شامل ہیں۔

خبر کے مطابق فوج کے جموں ڈویژن کے پی آر او لیفٹیننٹ کرنل سنیل بارٹوال نے بتایا کہ پیر 7 اگست کی صبح بھارتی فوج اور جموں و کشمیر پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا۔

کولگام ضلع کے ہالان جنگلاتی علاقے کے اونچے علاقوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فوج نے سرچ آپریشن شروع کیا تھا، جس میں کولگام پولیس بھی شامل تھی

علاقے کا محاصرہ کرکے ملیٹنٹوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔اضافی سیکورٹی فورسز بھی پہنچی ہے اور چونکہ جنگل کا علاقہ ہے اس لئے یہ جھڑپ دیر تک جاری رہ سکتی ہے۔ ابھی تک کسی ملیٹنٹ کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ البتہ خبر لکھے جانے تک تین جوان کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔