Bharat Express DD Free Dish

economic growth

وزیراعظم نے کہا کہ 21ویں صدی صرف معاشی مقابلے کا دور نہیں بلکہ مستقبل کی ٹیکنالوجی کی سمت متعین کرنے کا وقت ہے۔ بھارت اس دہائی میں جو اقدامات کر رہا ہے، وہ آنے والے برسوں میں عالمی سطح پر اس کی قیادت کو مزید مضبوط کریں گے۔

وزیراعظم کے مطابق آنے والے وقت میں یہ پلانٹ پیکجنگ، ٹیکسٹائل، آٹو موبائل اور طبی آلات سمیت کئی صنعتوں کو خام مال فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت تیزی سے مینوفیکچرنگ کا ایک بڑا عالمی مرکز بنتا جا رہا ہے۔

مشرقی بھارت میں ریلوے نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کے لیے دو اہم ملٹی ٹریکنگ منصوبوں کو منظوری مل گئی ہے ہے۔ یہ منصوبے مغربی بنگال اور جھارکھنڈ کے پانچ اضلاع پر محیط ہوں گے اور تقریباً 4,474 کروڑ روپے کی لاگت سے بھارتی ریلوے کے موجودہ نیٹ ورک میں قریب 192 کلومیٹر کا اضافہ کریں گے۔

مرکزی مذاکرات کاروں کی ملاقات ہو چکی ہے اور ابتدائی شرائط پر دستخط بھی کیے جا چکے ہیں۔ کینیڈا کی حکومت کا ہدف ہے کہ سی ای پی اے کے ذریعے 2030 تک دوطرفہ تجارت کو دگنا سے زائد بڑھا کر 70 ارب ڈالر تک پہنچایا جائے۔ ’اسٹریٹجک انرجی پارٹنرشپ‘ کے تحت 2027 سے 2035 تک یورینیم کی فراہمی بھی کی جائے گی۔

امریکی فیڈ نے شرحِ سود میں کمی کر دی ہے، جس سے لیکویڈیٹی میں اضافہ، قرض لینے کی لاگت میں کمی، سرمایہ کاری اور کھپت میں اضافہ، عالمی منڈیوں میں مضبوطی، ابھرتی ہوئی معیشتوں کو سہارا اور مالیاتی استحکام کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

جی ایس ٹی اصلاحات کے باعث سیمنٹ کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، جس سے گاہکوں کو اڈانی سیمنٹ کے پریمیم مصنوعات خریدنے میں سہولت ملی ہے۔ کمپنی کی آمدنی میں بھی نمایاں اضافہ ہوا، جو سال بہ سال بنیاد پر 28 فیصد بڑھ کر ریکارڈ 5,932 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔

وزیراعظم نے 19,650 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ایئرپورٹ کے پہلے مرحلے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروجیکٹ کسانوں کو مشرقِ وسطیٰ اور یورپ کی منڈیوں سے جوڑے گا۔

ژاں کلود تریشے کے مطابق امریکی محصولات کے اثرات سہنے کی صلاحیت بھارت میں موجود، مگر 8 فیصد ترقی اور 2047 کے اہداف کے لیے ساختی اصلاحات بھی ضروری ہے۔

گجرات کے وزیراعلیٰ بھوپندر پٹیل کی قیادت میں ریاستی حکومت نے مودی کے ویژن کو جلدی سے نافذ کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ حکومت نے مال کے لیے زمین مختص کی ہے اور تعمیراتی عمل میں سہولت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ کاریگروں اور چھوٹی صنعتوں کو وسیع مارکیٹ اور نئے مواقع میسر آئیں۔

وزیرداخلہ نے بتایا کہ ’میک ان انڈیا‘ کے تحت متعدد پالیسی تبدیلیوں کے ذریعے بھارت کو مینوفیکچرنگ ہب بنایا گیا۔ میک ان انڈیا 2 کے تحت اگلے 25 سال میں عالمی معیشت کے اہم شعبوں پر توجہ دی جا رہی ہے۔ اسٹارٹ اپس کے معاملے میں بھارت نے گزشتہ 10 سال میں دنیا میں 26 ویں سے تیسری پوزیشن حاصل کی۔