Bharat Express

Dr. Majid Talikoti

سراج الدین قریشی پینل کی حمایت میں جامعہ نگر کے سیلبریشن ہال میں جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس میں اصغرخان ایڈوکیٹ، نذرعباس اور نذرعباس وغیرہ نے خطاب کیا اور ڈاکٹر ماجد احمد تالیکوٹی کو صدر بنانے کا عزم کیا۔

حضرت نظام الدین واقع کمیونٹی سینٹر میں سراج الدین قریشی کے پینل کی حمایت میں اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ممبران نے ان کا کامیاب بنانے کا عزم کیا۔

سراج الدین قریشی کی پینل کی طرف دارالحکومت دہلی کے لودھی روڈ واقع انڈیا ہیبیٹیٹ سینٹرمیں بڑے جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس کا خاص مقصد غیر مسلم ممبران کی حمایت حاصل کرنا تھا۔ سراج الدین قریشی کے پینل کو اس میں کافی حد تک کامیابی بھی ملی اورانہوں نے غیرمسلم ممبران کی حمایت بھی حاصل کی۔

نائب صدر امیدوار کلیم الحفیظ نےکہا کہ میں اپنے تمام ممبران سے یہ وعدہ کرتا ہوں کہ جب تک میں اسلامک سینٹرکی گورننگ باڈی میں رہوں گا، جب تک اسلام، اسلامک سینٹر اورمسلمانوں کے خلاف اگر کوئی آواز اٹھے گی تومیں سب سے پہلے میں اس کی مخالفت کروں گا۔

انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے(آئی آئی سی سی) الیکشن 2024 کے لئے 11 اگست کو ووٹنگ ہوگی۔ اس سے پہلے ممبران کو متوجہ کرنے کے لئے کوششیں کافی تیز ہوگئی ہیں۔ سراج الدین قریشی پینل کی حمایت میں پریت وہارکے لاجواب بینکٹ ہال میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس کی نظامت ڈاکٹر پرویز میاں نے کی۔

راجدھانی کےجامعہ نگر میں ہوٹل ریور ویو میں ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ماجد احمد تلی کوٹی نے مزید کہا کہ اگر ہم کامیاب ہوتے ہیں تو ہم اپنے ممبران کو بہتر سے بہتر سہولیات مہیا کرائیں گے