Bharat Express DD Free Dish

Diwali 2025

 دیوالی اور چھٹھ کے تہواروں کے قریب آنے کے ساتھ، دارالحکومت دہلی سمیت ملک بھر کے کئی ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کی زبردست آمد دیکھی جا رہی ہے۔ خاص طور پر اتر پردیش اور بہار کے ہزاروں تارکین وطن وطن واپسی کے لیے ریلوے اسٹیشن پر قطار میں کھڑے ہیں۔

عدالت نے دہلی میں پہلے سے عائد مکمل پابندی میں نرمی کی اور مقررہ ضوابط کی پابندی کے ساتھ گرین آتش بازی کی فروخت اور استعمال کی اجازت دی ہے۔ چیف جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس کے ونود چندر کی بنچ نے فیصلہ دیا کہ گرین آتش بازی صرف 18 سے 20 اکتوبر تک فروخت کی جاسکتی ہے۔

دہلی-این سی آر میں دیوالی سے پہلے فضائی آلودگی خطرناک سطح پر پہنچ گئی ہے۔ بہت سے علاقوں میں اے کیو آئی 300 سے تجاوز کر گیا ہے اور گریپ اسٹیج-1 نافذ کر دیا گیا ہے۔ جانیں کون سے علاقوں میں حالات سب سے زیادہ خراب ہیں۔

آج دھن تیرس کا تہوار ہے اور اس دن لوگ خریداری کے لیے سناروں کی دکان پر جاتے ہیں۔ صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ وہیں دوسری طرف چاندی کی قیمت میں طویل عرصے کے بعد کمی آئی ہے۔

دہلی-این سی آر کی ہوا ”خراب“ زمرے میں پہنچ چکی ہے اور آلودگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اس درمیان، بہار اور جھارکھنڈ میں موسم صاف اور خوشگوار بنا ہوا ہے۔

بھارت ایکسپریس کے خفیہ رپورٹر راجو گپتا اور ایس آئی ٹی کے سربراہ سبودھ جین کی خصوصی تحقیقاتی رپورٹ 'آپریشن زہر کا قہر' نے تہوار کے موسم میں دہلی-این سی آر کے بازاروں میں فروخت ہونے والی کھانے پینے کی اشیاء جیسے پنیر، ماوا اور گھی میں بڑے پیمانے پر ملاوٹ کے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اسٹاف کو رجسٹرار پروفیسر مہتاب عالم رضوی نے یونیورسٹی کے سنجیدہ و باوقار ماحول کو برقرار رکھنے کے تئیں صفائی ملازمی`ن کے عہد اور ان کی انتھک کوششوں کو سراہا۔

نظام الدین ریلوے اسٹیشن ایک بار پھر سرخیوں میں آگیا ہے۔ دراصل یہاں آئی آر سی ٹی سی ملازمین کے درمیان لڑائی کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جسے لوگ پری فیسٹیول ڈبلیو ڈبلیو ای کا نام دے رہے ہیں۔

دیوالی سے پہلے سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ آج دوسرے دن سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے اور طویل عرصے بعد چاندی کی قیمتوں میں بھی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

سپریم کورٹ نے دہلی-این سی آرمیں 18 سے 21 اکتوبر تک گرین پٹاخوں کو جلانے کی اجازت دی ہے۔ عدالت نے ماحولیات اورروایت کے درمیان توازن بناتے ہوئے محدود وقت میں پٹاخوں کی اجازت دی ہے۔