نئی دہلی: سپریم کورٹ نے دہلی-این سی آرکے لوگوں کودیوالی پرگرین پٹاخے جلانے کی اجازت دے دی ہے۔ بدھ کے روزسنائے گئے اس فیصلے میں عدالت نے واضح کیا کہ یہ اجازت صرف 18 سے 21 اکتوبرتک کے لئے ہوگی۔ چیف جسٹس بی آرگوئی نے کہا کہ ہمیں ماحولیات اورروایت کے درمیان توازن بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ احتیاط کے ساتھ پٹاکوں کی اجازت دی جا رہی ہے تاکہ اتسوبھی منایا جاسکے اورآلودگی بھی نہ بڑھے۔
گرین پٹاخے جلانے کی اجازت
عدالت نے 14 اکتوبر، 2024 کے اس حکم کا حوالہ دیا، جس میں دہلی حکومت نے پٹاخوں پرمکمل پابندی لگائی تھی۔ اب اس فیصلے کے تھت رات 8 سے 10 بجے اورصبح 6 سے 7 بجے تک گرین پٹاخے جلانے کی اجازت دی گئی ہے۔ ساتھ ہی کچھ سخت شرائط بھی نافذ کی گئی ہے۔
باہری علاقوں سے این سی آر میں پٹاخے لانے کی نہیں ہوگی اجازت
گشت کرنے والی ٹیم گرین پٹاخہ بنانے کا لے گی جائزہ
نقلی پٹاخے پائے جانے پر لائسنس کردیئے جائیں گے معطل
گرین پٹاخوں کے کیوآر کوڈ ویب سائٹ پرکئے جائیں گے اپلوڈ
وزیرکپل مشرا نے کیا کہا؟
کپل مشرا نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو عوام کی جیت قرار دیا
اس فیصلے کے بعد دہلی حکومت میں وزیرکپل مشرا نے سپریم کورٹ کے فیصلے کوعوام کی آوازکی جیت بتایا اوروزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا، حکومت بدلی اورہندوؤں کے تہواروں سے پابندی ہٹنی شروع ہوگئی۔ برسوں بعد دہلی والے روایتی طریقے سے دیوالی منا پائیں گے۔
دیوالی کے موقع پر ملی بڑی راحت
یہ فیصلہ ان لوگوں کے لئے راحت کی خبرہے جودیوالی پرپٹاخوں کے بغیرادھورا اتسومحسوس کرتے تھے۔ حالانکہ عدالت نے واضح کیا ہے کہ یہ ٹرائل بیسس پردی گئی چھوٹ ہے اورضوابط پرعمل کرنا ضروری ہوگا۔ اب دیکھنا ہوگا کہ دہلی-این سی آرمیں لوگ اس اجازت کا کتنی ذمہ داری سے عمل کرتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
