Bharat Express

Delhi Waqf Board Money Laundering Case

دہلی کے اوکھلا سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کی عدالتی حراست بڑھا دی گئی ہے۔ انہیں آج راؤزایوینیوکورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں ان کی عدالتی حراست کو7 اکتوبرتک کے لئے بڑھا دیا گیا ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت 25 ستمبرکی تاریخ طے کی ہے۔

گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کرنے والی ای ڈی کی ٹیم پیر کی صبح امانت اللہ کے گھر پہنچی تھی۔ یہاں ای ڈی ٹیم اور امانت اللہ کے درمیان جھگڑا ہوا۔ کئی گھنٹے تک چھاپے مارنے کے بعد ای ڈی نے امانت اللہ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتاری کے بعد انہوں نے خود کو بے قصور قرار دیا۔

ای ڈی نے چھاپے کے دوران کئی اہم دستاویزات برآمد کئے ہیں۔ ملزم کے وکیل نے کہا تھا کہ 2016 میں درج ایف آئی آر کی 2023 میں تفتیش کی جا رہی ہے۔ ڈائری میں نام ظاہر ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ملزم منی لانڈرنگ میں ملوث ہے۔