Bharat Express DD Free Dish

Delhi News

پولیس نے عوام کو خبردار کیا کہ وہ کسی بھی پلیٹ فارم پر افواہوں، غلط معلومات یا غیر مصدقہ مواد پر یقین نہ کریں اور نہ ہی اسے آگے پھیلائیں۔ پوسٹ میں کہا ’’شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ معلومات کے لیے صرف مستند ذرائع پر انحصار کریں اور امن، ہم آہنگی اور عوامی نظم و ضبط برقرار رکھنے میں دہلی پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔‘‘

حادثے کی اطلاع ملتے ہی این ڈی آر ایف، دہلی فائر سروس، ڈی ڈی ایم اے اور مقامی پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ اتوار کو کئی گھنٹوں تک سرچ آپریشن جاری رہا، قابل ذکر بات یہ ہے کہ رات کے وقت اندھیرا ہونے اور پانی میں حد نگاہ کم ہونے کے باعث تقریباً ساڑھے دس بجے آپریشن عارضی طور پر روک دیا گیا

جمعرات کو دہلی-این سی آر میں درمیانی سے شدید بارش کے امکان کے پیش نظر اورنج الرٹ جاری کیا گیا تھا۔ جمعہ کو ہلکی بارش کی پیش گوئی کے باعث دہلی-این سی آر کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے، جبکہ ہفتے کو بھی ہلکی بارش کا امکان ہے، تاہم اس روز کے لیے کسی قسم کا الرٹ جاری نہیں کیا گیا۔

این ڈی ایم سی کے نائب چیئرمین کے مطابق کونسل اس وقت تقریباً 1,450 ایکڑ پر محیط سبز علاقوں کی دیکھ بھال کر رہی ہے، جن میں چھ بڑے پارک، 122 کالونی پارکس، سی پی ڈبلیو ڈی کے زیر انتظام 981 پارکس، 52 اسکولوں کے سبز علاقے، 51 گول چکر، 14 مارکیٹ گارڈنز اور تقریباً 15 ہزار سڑکوں کے کنارے لگائے گئے درخت شامل ہیں۔

دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے'ون نیشن، ون الیکشن' پرپارلیمانی کمیٹی سے ملاقات کی۔ انہوں نے بیک وقت انتخابات کی حمایت کرتے ہوئے انہیں وقت، وسائل اور انتظامی کارکردگی کو بچانے کے لئے ضروری قرار دیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس سے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ نہیں آئے گی اور دہلی حکومت قومی مفاد میں کام کرنے کے لئے تیار ہے بشرطیکہ آئینی اصولوں کا تحفظ ہو۔

مردم شماری فارم کے ساتھ کسی اضافی دستاویز کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ووٹر الیکشن کمیشن کے ووٹر سروسز پورٹل کے ذریعے آن لائن بھی فارم جمع کرا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ 1950 ہیلپ لائن نمبر، ’’بک اے کال‘‘ سہولت کے ذریعے بوتھ لیول افسر سے رابطہ اور دہلی کے تمام اضلاع اور اسمبلی حلقوں میں قائم ووٹر ہیلپ سینٹروں سے بھی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔

پریس کانفرنس میں دہلی میں 30 جون سے 29 جولائی 2026 تک ہونے والے ایس آئی آر سے متعلق منظم طورپر بیدار رہنے کی اپیل کی گئی۔ ساتھ ہی مستقل بیداری کے لئے تیار رہنے کو کہا گیا، تاکہ غفلت بے جاسے کسی طرح بھی سازشاً کسی کو شہریت سے محروم نہ ہونا پڑے۔

متوفی کے اہل خانہ نے انتظامیہ پر شدید لاپروائی کا الزام لگایا ہے۔ سورج کی بھابھی ریتو نے کہا کہ اگر نالہ ڈھکا ہوتا یا یہاں روشنی کا مناسب انتظام ہوتا تو آج ان کا خاندان اس سانحے کا شکار نہ ہوتا۔ متوفی کے بھائی دھیرو نے بھی ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ذاتی رنجش کے باعث پانچ منزلہ عمارت میں آگ لگائی گئی، واقعے میں 3 افراد ہلاک اور 8 افراد زخمی ہوئے تھے۔ دہلی پولیس نے اتوار کو بتایا کہ ابتدائی طور پر اس واقعے کو غفلت کا نتیجہ سمجھا جا رہا تھا، لیکن تحقیقات کے دوران ایسے شواہد ملے جن سے ثابت ہوا کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی تھی۔

دہلی فائر سروس کے مطابق اس وقت جائے حادثہ پر فائر بریگیڈ کی 9 گاڑیاں تعینات کی گئی تھیں، جن میں 3 واٹر ٹینڈر، 4 واٹر باؤزر، ایک بریتھنگ سپورٹ یونٹ اور ایک ملٹی پرپز ریسکیو گاڑی شامل تھی۔ فائر فائٹرز نے کئی گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر بڑی حد تک قابو پا لیا،