Bharat Express DD Free Dish

Delhi-NCR Weather Update:

پروازوں میں گھنٹوں تاخیر اور ان کی منسوخی کی وجہ سے مسافروں کو شدید سردی میں سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایسی کئی تصویریں وائرل ہو رہی ہیں، جن میں لوگوں کو کھلے آسمان تلے بیٹھنا پڑ رہا ہے۔

علی گڑھ میں ایک حکم جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خراب موسم کی وجہ سے اسکول آج بروز منگل 28 نومبر کو بند رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، آج یعنی منگل (21 نومبر) کو دارالحکومت دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ پیر کو درجہ حرارت 27 ڈگری رہا۔

پیر (13 نومبر) کی صبح ہوتے ہی دہلی-این سی آر میں دھوئیں کی ایک چادر دیکھی گئی۔ حالیہ بارشوں کے بعد آلودگی کی سطح میں بہتری آئی ہے جس کے بعد ایک بار پھر دہلی کا آسمان دھندلا نظر آرہا ہے۔

بہار میں موسم فی الحال خشک ہے۔ زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت میں فرق کے باعث لوگ صبح اور شام کو ہلکی سردی محسوس کر رہے ہیں۔

اگر یوپی کی بات کریں تو راجدھانی لکھنؤ سمیت ریاست کے کئی اضلاع میں سردی کا اثر نظر اب آنے لگا ہے۔ سردی کے ساتھ ساتھ  دھند بھی نظر آرہی ہے۔

یوپی میں کئی مقامات پر موسلادھار بارش ہو رہی ہے، جس سے لوگوں کو گرمی سے راحت ملی ہے، وہیں موسلا دھار بارش نے بھی کئی مقامات پر تباہی مچا دی ہے۔ لکھنؤ، بارہ بنکی، مرادآباد میں موسلادھار بارش کے بعد مختلف مقامات پر پانی جمع ہونے کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

مدھیہ پردیش میں بھی ایک بار پھر بارش کی رفتار کو بریک لگ گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے پیر کو ریاست کے کسی بھی ضلع میں شدید بارش کا الرٹ جاری نہیں کیا ہے۔

ممبئی کے علاوہ کرناٹک میں بھی شدید بارشوں کے حوالے سے وارننگ جاری کی گئی ہے ۔جس کی وجہ سے سیلاب کا خطرہ  بنا ہوا ہے۔ کئی چھوٹے دریا خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہے ہیں۔ یہاں بھی کئی اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

آئی ایم ڈی کے مطابق، آئندہ کچھ دنوں تک دہلی کی درجہ حرارت 38 سے 39 ڈگری کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی نے کہا ہے کہ دہلی-این سی آرمیں آئندہ تین دنوں تک ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔