Bharat Express DD Free Dish

Delhi High Court order

یہ ضمانت ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) کی جانب سے پیروی کے بعد ملی ہے۔ جسٹس نوین چاولہ اور جسٹس ارون بھاردواج پر مشتمل دہلی ہائی کورٹ کی ڈویژن بینچ نے یکم اکتوبر 2026 کو محمد شہزاد کمال بنام این آئی اے کے درمیان مقدمے میں فیصلہ سنایا۔

دہلی ہائی کورٹ نے سڑک کنارے دکانداروں کے مفاد میں اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن دہلی اور نئی دہلی میونسپل کونسل کو حکم دیا ہے کہ دکانداروں کا سامان ضبط کیے جانے کے 24 گھنٹے کے اندر ضبطی کا میمو جاری کیا جائے۔ عدالت نے ضبطی کی کارروائی کی ویڈیو ریکارڈنگ کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔

دہلی ہائی کورٹ نے خواتین کھلاڑیوں کے زچگی کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے پہلوان ونیش پھوگاٹ کو 2026 ایشیائی کھیلوں کے سلیکشن ٹرائلز میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔ عدالت نے ریسلنگ فیڈریشن کی نئی سلیکشن پالیسی کو ’امتیازی‘ قرار دیتے ہوئے اس پر سخت ناراضگی ظاہر کی اور وجہ بتاؤ نوٹس کو ’بدنیتی پر مبنی‘ قرار دیا۔

بالی ووڈ کے معروف کامیڈین اور اداکار راج پال یادو نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ انہوں نے عدالت میں جج کے سامنے روتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس رقم نہیں ہے۔ اداکار نے ان تمام باتوں کو بے بنیاد، من گھڑت اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔

100 کروڑ روپے سے زائد کے لین دین کا معاملہ، دو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کو راحت دینے سے انکار، عدالت نے حراستی تفتیش کو ضروری قرار دیا۔ الزام ہے کہ ملزمان دہلی میں قائم ایک ایسے گروہ کا حصہ تھے جو متعدد بینک اکاؤنٹس اور فرضی کمپنیوں کو کنٹرول کرتا تھا اور ان کے ذریعے ناجائز رقوم کو چھپانے اور منتقل کرنے کا کام کرتا تھا۔

دہلی ہائی کورٹ نے ترکمان گیٹ تشدد معاملے میں ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے پتھراؤ کے الزام میں گرفتار ملزم عبیداللہ کی ضمانت منسوخ کر دی ہے۔ عدالت نے نچلی عدالت کے اس حکم کو غیر واضح اور غیر معقول قرار دیا، جس کے تحت ملزم کو ضمانت دی گئی تھی اور معاملہ از سر نو غور کے لیے سیشن عدالت کو واپس بھیج دیا۔

ہائی کورٹ کے مطابق اگر شکایت میں لگائے گئے تمام الزامات کو من و عن تسلیم بھی کر لیا جائے تب بھی ہتک عزت کا کوئی جرم ثابت نہیں ہوتا۔ عدالت نے کہا کہ ایسے حالات میں فوجداری کارروائی جاری رکھنا قانون کے غلط استعمال کے مترادف ہوگا، چنانچہ شکایت اور اس سے متعلق تمام احکامات کو منسوخ کر دیا گیا۔

عدالت نے دھوکہ دہی پر مبنی مشابہت کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ’GAUNYLE‘ اور ’GONYLE‘ میں صوتی مماثلت ہو سکتی ہے، لیکن متنازعہ ٹریڈ مارک کو مجموعی طور پر جانچا جانا چاہیے۔ عدالت نے کہا: ’پتنجلی گونائل فلور کلینر‘ قانونی طور پر رجسٹرڈ ہے، صارفین میں دھوکے یا الجھن کا امکان نہیں ہے۔

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کے روز بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری دشینت گوتم کی جانب سے دائر کی گئی ہتکِ عزت کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے انہیں عبوری راحت فراہم کی ہے۔ عدالت نے واضح ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر دشینت گوتم کے خلاف اپ لوڈ کی گئی تمام پوسٹ اور ویڈیوز کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔

دہلی ہائی کورٹ نے ازدواجی تنازعہ کے معاملے میں ایک اہم فیصلہ دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بیوی کے زیورات لینے بھر سے اس کے خلاف ظلم کا معاملہ نہیں چلایا جا سکتا ہے۔