Delhi Election 2025: وسطی دہلی کی وزیر پور اسمبلی سیٹ بی جے پی کے لیے بڑا چیلنج، سیٹ بچانے کے لیے اترے گی عام آدمی پارٹی
وزیر پور اسمبلی سیٹ پر سب سے پہلے 1993 میں الیکشن ہوئے تھے اور پھر کانگریس کے دیپ چند بندھو نے کامیابی حاصل کی تھی۔ انہوں نے 1998 کے انتخابات میں مسلسل دوسری کامیابی بھی درج کی۔ حالانکہ 2003 میں بی جے پی نے کانگریس کو شکست دے کر یہ سیٹ جیتی تھی۔
Delhi Election 2025: دہلی انتخابات سے قبل انڈیا اتحاد کا خاتمہ! عمر عبداللہ نے کہا- ختم کردو، ممتا دیدی، اکھلیش نے بھی چھوڑا ہاتھ
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی واضح کر دیا گیا ہے کہ پارٹی دہلی اسمبلی انتخابات نہیں لڑے گی۔
Delhi Election 2025: دہلی انتخابات میں انڈیا بلاک کی دھار ہوئی کم، کیجریوال نے کانگریس کو کہا بی جے پی کا پیادہ، سیاست گرمائی
اروند کیجریوال نے واضح کیا کہ دہلی اسمبلی انتخابات انڈیا بلاک کے بینر تلے نہیں لڑے جا رہے ہیں۔ اس میں عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے درمیان سیدھی ٹکر ہے اور اگر دوسری پارٹیاں عام آدمی پارٹی کی حمایت کر رہی ہیں تو یہ ان کی ذاتی رائے اور نظریہ ہے۔
Delhi elections announced: دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان، 5 فروری کو ہوگی ووٹنگ، 8 تاریخ کو آئیں گے نتائج
الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری حتمی فہرست کے مطابق اس بار دہلی کے کل 1 کروڑ 55 لاکھ 24 ہزار 858 ووٹروں کے نام شامل ہیں، جن میں اگر مرد ووٹرز کی بات کریں تو یہ تعداد 83 لاکھ 49 ہزار 645 ہے۔ خواتین ووٹرز کی تعداد 71 لاکھ 73 ہزار 952 ہے۔ جبکہ 1,261 تھرڈ جینڈر کےووٹرز ہیں۔ اس الیکشن میں پہلی بار 2 لاکھ ووٹر ووٹ ڈالیں گے۔
Delhi Election 2025 Dates: آج ہوگا دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان، دوپہر میں الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس
نئی دہلی سیٹ کو ایک وی آئی پی سیٹ سمجھا جاتا ہے، جس کی وجہ سے بی جے پی اور کانگریس دونوں نے اپنے اہم لیڈروں کو امیدوار کے طور پر کھڑا کیا ہے، جس سے مقابلہ اور بھی دلچسپ ہو گیا ہے۔ دوسری طرف وزیر اعلیٰ آتیشی کالکاجی سیٹ سے الیکشن لڑ رہی ہیں جہاں ان کا مقابلہ کانگریس کی الکا لامبا اور بی جے پی کے سابق ایم پی رمیش بدھوڑی سے ہوگا۔
Delhi Assembly Election: ’دہلی اسمبلی انتخابات مہابھارت کے ’دھرم یودھ‘کی طرح‘،چاندنی چوک سے گرجے کیجریوال
عام آدمی پارٹی نے دہلی اسمبلی کے لیے تیاری شروع کر دی ہے۔ پارٹی نے چاندنی چوک میں ضلعی سطح کے عہدیداروں کی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس کانفرنس میں عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے بھی شرکت کی۔
Delhi Assembly Elections 2025: ‘سامنے والوں کے پاس پیسہ ہے، سی بی آئی اور ای ڈی ہے لیکن…’، عآپ لیڈر منیش سسودیا نے بی جے پی کو بنایا نشانہ
AAP لیڈر منیش سسودیا نے کہا، "دہلی اسمبلی انتخابات اب بہت قریب ہیں۔" سامنے والوں کے پاس پیسہ، میڈیا، سی بی آئی اور ای ڈی ہے۔ ہمارے پاس صرف ایک چیز ہے - ہمارے کٹر، ایماندار رضاکار۔
MCD Mayor Election: دہلی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان، جانئے کب ہوگی ووٹنگ؟
ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا تھا۔ گزشتہ ہفتے ہی میئر شیلی اوبرائے نے انتخابات کرانے کی بات کی تھی۔قابل ذکر ہے کہ میئر کے انتخاب کے معاملے پر ایوان میں ہنگامہ آرائی بھی ہوئی تھی۔
Sanjay Singh: عآپ کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے چھٹھ گھاٹ کو لے کر بی جے پی کو گھیرا
راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے اتوار کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا، "ملک کی 22 ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت ہے لیکن کہیں بھی مفت بجلی، پانی، خواتین کے لیے مفت بس سفر، دہلی جیسے سرکاری اسکول، محلہ کلینک اور فرشتے یوجنا نہیں ہیں۔ "
Delhi Assembly Election 2024: دہلی میں نومبر میں اسمبلی انتخابات کرانا کیوں ممکن نہیں، جانئے کیا ہیں وجوہات
دہلی کی ووٹر لسٹ ابھی تیار نہیں ہوئی ہے اور اسے تیار ہونے میں کم از کم دو مہینے لگیں گے۔ الیکشن کمیشن نے 25 جون سے مہاراشٹر، ہریانہ، جھارکھنڈ اور جموں و کشمیر کی ووٹر لسٹ کا عمل شروع کیا تھا۔ ووٹر لسٹ کا حتمی ڈیٹا 20 اگست کو شائع کیا گیا۔





