Bharat Express DD Free Dish

Delhi Air Quality

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دیوالی کی شام ہوا نہ چلنے کے سبب آسمان پر دھند چھائی رہی۔ منگل کی صبح دہلی کے کئی علاقوں میں جزوی طور پر بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔

آلودگی کی بڑھتی ہوئی سطح کے پیچھے گاڑیوں کا دھواں، تعمیراتی سرگرمیاں، پرالی جلانا اور موسمی تبدیلیاں جیسے عوامل کو ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے۔ دہلی حکومت اور آلودگی کنٹرول بورڈ صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں اور جلد ہی اس سے نمٹنے کے لیے اہم اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔

دہلی-این سی آر میں دیوالی سے پہلے فضائی آلودگی خطرناک سطح پر پہنچ گئی ہے۔ بہت سے علاقوں میں اے کیو آئی 300 سے تجاوز کر گیا ہے اور گریپ اسٹیج-1 نافذ کر دیا گیا ہے۔ جانیں کون سے علاقوں میں حالات سب سے زیادہ خراب ہیں۔

دہلی-این سی آر کی ہوا ”خراب“ زمرے میں پہنچ چکی ہے اور آلودگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اس درمیان، بہار اور جھارکھنڈ میں موسم صاف اور خوشگوار بنا ہوا ہے۔

وزیر ماحولیات منجندر سنگھ سرسا نے کہا کہ دہلی کی بی جے پی حکومت آلودگی کو کم کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ لیکن عام آدمی پارٹی جان بوجھ کر آگ لگا کر دہلی کی فضا کو آلودہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

گزشتہ ماہ کی17 تاریخ سے قومی دارالحکومت میں ہوا کے معیار کے انڈیکس کے 'شدید' زمرے میں ہونے کی وجہ سے، 10ویں اور 12ویں جماعت کو چھوڑ کر، دیگر کلاسیں آن لائن منعقد کی جا رہی تھیں۔ تاہم 18 نومبر کو 10ویں اور 12ویں کلاسز کو بھی آن لائن کر دیا گیا تھا۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ کلاسز آن لائن ہونے کی وجہ سے طلباء کی بڑی تعداد مڈ ڈے میل اور آن لائن کلاسز کے فوائد حاصل نہیں کر پائی۔ اس کے علاوہ یہ بات بھی سامنے آ رہی ہے کہ پابندیاں تعلیمی سرگرمیوں اور تعلیمی معیار کو متاثر کرتی ہیں۔

دارالحکومت دہلی کے 5 علاقوں میں AQI کی سطح 400 سے اوپر ہے، جس میں آنند وہار میں 404، جہانگیر پوری میں 418، منڈکا میں 406، روہنی میں 415، اور وزیر پور میں 424 ہے۔

یوپی حکومت کے الزامات کے بارے میں بات کریں تو بتادیں کہ نوئیڈا-غازی آباد میں کوالیٹی انڈیکس 300سے زیادہ ہے جبکہ لاہور، پاکستان میں اے کیو آئی لیول گزشتہ پیر کو 700 سے زیادہ تھا۔ جو کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے مقرر کردہ گائیڈ لائنز سے تقریباً 65 گنا زیادہ ہے۔

گریپ-2 کے تحت دہلی-این سی آر میں ڈیزل جنریٹر کے استعمال پر پابندی ہوگی۔ یہ حکم قومی دارالحکومت کے اسپتالوں، ریل اور میٹرو خدمات پر لاگو نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ سڑکوں کی صفائی پر بھی زور دیا جائے گا۔