Bharat Express

Defence minister

دفاعی ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک کی دوسری نیوکلیئر سبمرین ’آئی این ایس اریگھات‘ ہندوستان کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ یہ یقینی طور پر ہندوستان کی دوسری دیسی نیوکلیئر سبمرین ہے لیکن '’اریگھات‘ اپنے زمرے کے اریہنت سے کئی معاملات میں بہت زیادہ ترقی یافتہ ہے۔

ہندوستان اور امریکہ مل کر ایک مضبوط طاقت بن سکتے ہیں، جو دنیا میں امن، خوشحالی اور استحکام کو یقینی بنا سکتی ہے۔ یہ بات وزیردفاع  راج ناتھ سنگھ نے 22 اگست 2024 کو امریکہ کے چار روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچنے کے بعد ہندوستانی تارکین وطن کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی سالگرہ پر وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے انہیں کابینہ کا قابل قدر ساتھی قرار دیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ راج ناتھ سنگھ ایک ایسے رہنما ہیں جن کی ذہانت کے لیے بڑے پیمانے پر احترام کیا جاتا ہے۔

امریکی دفاعی سکریٹری لائیڈ آسٹن نے انڈو پسیفک میں نیٹوکے قیام سے متعلق خبروں کو خارج کرتے ہوئے چین پر تنقید کی اور کہا کہ آج دنیا چین کی غنڈہ گردی دیکھ رہی ہے جو اپنے جبر کے ذریعے ممالک کو حراساں کررہا ہے اور سرحدوں کو دوبارہ کھینچنے کی کوشش کررہا ہے۔

راج ناتھ  سنگھ نے مختلف سیکورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ملک کے لیے دفاعی ٹیکنالوجیز تیار کرنے کے لیے وسیع تحقیق کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان جیسے ملک کے لیے یہ بہت اہم ہو جاتا ہے کیونکہ ہمیں اپنی سرحدوں پر دوہرے خطرے کا سامنا ہے۔ ایسی صورت حال میں ہمارے لیے تکنیکی ترقی کے لحاظ سے آگے بڑھنا بہت ضروری ہے۔