Cybercrime portal: نیشنل سائبر کرائم پورٹل نے بچائے 3,431 کروڑ روپے، تقریباً 10 لاکھ شکایات کا کیا ازالہ
پورٹل cybercrime.gov.in مالیاتی دھوکہ دہی کی فوری اطلاع دینے اور دھوکہ بازوں کے ذریعہ فنڈز کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس کا مقصد شہریوں کو سائبر جرائم سے بچانا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فوری کارروائی میں مدد کرنا ہے۔
India’s crackdown on digital arrest scams: ڈیجیٹل گرفتاری کے گھوٹالوں پر حکومت کا کریک ڈاؤن، 6.69 لاکھ سم کارڈ بلاک، 3,431 کروڑ روپے بچائے گئے
وزیر نے کہا کہ ہندوستان کے آئین کے تحت 'پولیس' اور 'پبلک آرڈر' ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔ یہ انہیں سائبر کرائمز سے نمٹنے کے لیے بنیادی طور پر ذمہ دار بناتا ہے۔
Beware of digital arrest scam: ڈیجیٹل گرفتاری کے خلاف ایکشن میں سرکار،وزارت داخلہ نے اعلیٰ سطحی کمیٹی دی تشکیل،جانئے کیسے ہوتی ہے ڈیجیٹل گرفتاری
وزارت داخلہ کے تحت انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر نے جنوری سے اپریل 2024 تک ڈیجیٹل گرفتاری کے کیسز کا مطالعہ کیا تو پتہ چلا کہ اس طرح سے دھوکہ دہی کے زیادہ تر واقعات جنوبی ایشیائی ممالک کمبوڈیا، لاؤس اور میانمار سےانجام دئے گئے ہیں۔ کل جرائم کا 46 فیصد ان تین ممالک سے آپریٹ کیا گیا ہے۔
Scammer asked for money by posing as CJI: ہیلو! میں چیف جسٹس بول رہا ہوں،جلدی سے 500 روپئے بھیج دو، ٹیکسی لے کر سپریم کورٹ جانا ہے
رپورٹ کے مطابق ایک ایکس یوزر نے بتایا کہ انہیں ایک میسج موصول ہوا۔ اس پیغام میں لکھا تھا کہ ہیلو! میں سی جی آئی ہوں اور ہماری کالجیم کی فوری میٹنگ ہے اور میں کناٹ پلیس میں پھنس گیا ہوں۔ کیا آپ مجھے ٹیکسی کے لیے 500 روپے بھیج سکتے ہیں؟ میں عدالت پہنچتے ہی یہ رقم آپ کو واپس کر دوں گا۔
Operation Chakra: ’آپریشن چکر‘ میں پکڑے گئے 43 سائبر ٹھگوں نے اپنی گرفتاری کو کیا چیلنج، عدالت نے مسترد کر دی سبھی کی عرضی
سی بی آئی کے مطابق، جرم کرنے کے لیے، ملزم لوگوں کے کمپیوٹرز پر ایک پاپ اپ بھیج کر ان سے مشکوک سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کرنے کو کہتے تھے۔ اس کے بعد وہ ان کا سسٹم بحال کرنے کے نام پر رقم ٹرانسفر کرواتے تھے۔
Crazy lover shoots minor girl: غازی آباد میں سرپھرے عاشق نے نابالغ معشوقہ کو ماری گولی، ملزم گرفتار، انسٹاگرام پر ہوئی تھی دوستی
ڈی سی پی وویک چندرا نے بتایا کہ ان دونوں کی دوستی تقریباً 6 ماہ قبل انسٹاگرام کے ذریعے ہوئی تھی۔ تب سے روی مسلسل لڑکی پر شادی کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا۔
Noida News: نوئیڈا میں، ایک شخص نے غبن کیے بینک کے غلطی سے ٹرانسفر ہوئے تقریباً 26 لاکھ روپے، مقدمہ درج
اہلکار نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران تکنیکی خرابی کی وجہ سے 58 ہزار روپے کے بجائے مجموعی طور پر 26,15,905 روپے بینک سے نیرج کمار کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے گئے، جس میں سے کمار نے فوری طور پر 13،50،000 روپے چیک کے ذریعے منتقل کر دیے۔
G-20 Conference on Crime and Security: ڈیجیٹل دور میں دہشت گرد اپنی پہچان چھپانے کیلئے ڈارک نیٹ کا استعمال کر رہے ہیں:امت شاہ
شاہ نے کہا کہ ہمیں ڈارک نیٹ پر چلنے والی ان سرگرمیوں کے پیٹرن کو سمجھنا ہوگا اور اس کے حل بھی تلاش کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’’مضبوط اور کارگر آپریشنل سسٹم‘‘ کی سمت میں ہمیں یکسوئی سے سوچنا ہوگا۔
Digital India Act : مجوزہ ڈیجیٹل انڈیا ایکٹ میں آن لائن سیفٹی اینڈ ٹرسٹ کو خاصی ترجیح دی جائے گی: مرکزی وزیر راجیو چندر شیکھر
مرکزی وزیر راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ مجوزہ ڈیجیٹل انڈیا ایکٹ میں آن لائن سیفٹی اور اعتماد پر ایک بہت بڑا حصہ ہوگا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ لوگ بغیر کسی خوف اور بے اعتمادی کے انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کریں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈیجیٹل انڈیا ایکٹ بڑی ٹیک کمپنیوں اور سٹارٹ اپس کے درمیان کسی بھی قسم کے غیر متناسب تعلقات کو دور کرے گا۔
Digital India: سخت قوانین کی عدم موجودگی میں آپ کی رازداری کو خطرے میں ڈال رہا ہے ڈیجیٹل انڈیا!
آن لائن پلیٹ فارمز پر دستیاب سہولیات آپ کی حساس معلومات اکٹھی کر رہی ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ کمپنیاں وہ تمام معلومات محفوظ نہیں کر پا رہی ہیں جن کے ذریعے آپ اپنا موبائل، ای میل، آدھار کی تفصیلات، پین کارڈ اور دیگر حساس معلومات شیئر کرتے ہیں۔