Bharat Express DD Free Dish

Crime

خاندان کے مطابق بچی گزشتہ دو دن سے انتہائی نازک حالت میں آئی سی یو میں داخل تھی اور مسلسل بے ہوش پڑی رہی، مگر بار بار شکایت کرنے کے باوجود ڈاکٹروں نے مناسب توجہ نہیں دی۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ علاج پر تقریباً 12 سے 14 لاکھ روپے خرچ کرنے کے باوجود بچی کی جان نہ بچائی جا سکی۔

سفارت خانے نے بھارتی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی والے علاقوں میں جانے سے گریز کریں، اپنے اردگرد کے حالات پر نظر رکھیں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

خفیہ الرٹ میں لال قلعہ سے متصل تاریخی علاقے چاندنی چوک کے اہم مذہبی مقامات کو بھی خطرے سے دوچار قرار دیا گیا ہے۔ یہاں واقع دگمبر جین مندر، گوری شنکر مندر اور سیس گنج گوردوارہ روزانہ ہزاروں عقیدت مندوں کی آمد کا مرکز ہیں،

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں دہلی کے علاقے دوارکا میں بھی ایک مہلک سڑک حادثہ پیش آیا تھا، جہاں لال بہادر شاستری کالج کے قریب ایک نابالغ ڈرائیور کی ایس یو وی کی ٹکر سے 23 سالہ نوجوان ساحل دھنیشرا کی موت ہو گئی تھی۔

چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور کے اُرلا پیٹرول پمپ پر سگریٹ پینے کے معاملے پر ہونے والی بحث کے بعد ایک نوجوان نے غصے میں آکر پیٹرول نوزل کو آگ لگا دی۔ ملازم کی حاضر دماغی کی بدولت آگ پر بروقت قابو پا لیا گیا، جس سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے دھماکہ خیز مواد کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا۔ کارروائی کے دوران کچھ دیر کے لیے شاہراہ پر آمد و رفت معطل رکھی گئی تاکہ کسی بھی خطرے سے بچا جا سکے۔ سیکورٹی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں وادی میں امن و امان کو متاثر کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہے،

جیفری ایپسٹین کی تاریک دنیا کے راز سامنے آنے پر مچے ہنگامے کے درمیان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بڑا بیان دیا ہے۔ ایئر فورس ون سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے دو ٹوک انداز میں کہا، ’’میرے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔‘‘ آئیے جانتے ہیں کہ اس فائل کا نوبیل انعام سے کیا تعلق ہے؟

رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کے مطابق ہائی اسکول کے اندر چھ افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ ایک اور شخص کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا جا رہا تھا، راستے میں ہی اس کی موت ہو گئی۔

اتر پردیش کے نجیب آباد کے جلال آباد علاقے میں مبینہ طور پر لنچنگ کا واقعہ پیش آیا۔ جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے اقلیتی طبقےکے  ایک نوجوان پر ڈنڈوں سے حملہ کرکے اسے ہلاک کردیا۔ سی او نتیش پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ 15 سالہ ارمان کا قتل کیا گیا ہے۔ کیس کی تفتیش جاری ہے۔

نوادہ ضلع میں ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک تالاب سے ایک نوجوان کی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔ متوفیٰ کے جسم پر چوٹ کے نشانات پائے گئے ہیں، جس کے بعد اہلِ خانہ نے قتل کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی بنیاد پر آئندہ کارروائی کی جائے گی۔