امرپالی پلاٹینم سوسائٹی سیکٹر-119 کے سامنے ایک کار میں لگی آگ، گاڑی سے دو افراد کی لاشیں نکال لی گئی
نوئیڈا کے سیکٹر 119 میں ہفتہ کی صبح ایک المناک حادثہ پیش آیا جہاں امرپالی پلاٹینم سوسائٹی کے سامنے سفید رنگ کی سوئفٹ میں آگ لگ گئی۔ جس میں دو افراد زندہ جل کر ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ ہفتہ کی صبح تقریباً 6 بجے پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ جس کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
#WATCH थाना सेक्टर-113 नोएडा पर सूचना मिली कि आम्रपाली प्लेटिनम सोसायटी सेक्टर-119 के सामने एक कार में आग लग गई है। मौके पर पहुंचकर फायर बिग्रेड की मदद से आग को बुझा दिया गया है। कार से 2 लोगों के शव को निकाला गया है, फॉरेंसिक टीम को बुलाया गया है। जांच जारी है। दोनों लोगों की… pic.twitter.com/39TnDScQEH
— ANI_HindiNews (@AHindinews) November 25, 2023
خبر کے مطابق سفید رنگ کی سوئفٹ کار آج صبح تقریباً 6.08 بجے امرپالی پلاٹینم سوسائٹی کے سامنے سے گزری تھی۔ اس کی تصاویر بھی سی سی ٹی وی میں قید ہوگئیں اور تین منٹ بعد اس میں اچانک آگ لگ گئی۔ کچھ ہی دیر میں گاڑی آگ کا گولہ بن کر جلنے لگی۔
نوئیڈا میں کار میں لگی آگ
سوسائٹی کے باہر گاڑی کو آگ لگتی دیکھ کر لوگوں نے فوری طور پر مقامی پولیس کو اطلاع دی۔ جس کے بعد پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر گاڑی میں لگی آگ پر قابو پالیا۔ گاڑی سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ جو گاڑی میں آگ لگنے کی وجہ سے باہر نہ نکل سکےاور زندہ جل کر دردناک موت سے ہلاک ہوگئے۔ گاڑی کا نمبر غازی آباد کا بتایا جاتا ہے۔
کار سے دو افراد کی لاشیں برآمد
انہوں نے کہا، “کار سے دو لوگوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، ان کی شناخت کی جا رہی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کار صبح تقریباً 6.08 بجے اس سوسائٹی کے سامنے کھڑی تھی اور تقریباً تین منٹ بعد اچانک اس میں آگ لگ گئی۔ دیگر تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ دونوں افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، ان کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس