Rohit Shetty firing case: روہت شیٹی کے گھر پر فائرنگ کے معاملے میں آئی ایم پی پی اے کا وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کو خط، فوری مداخلت کی اپیل
یہ واقعہ یکم فروری کی آدھی رات کو پیش آیا جب روہت شیٹی کی نو منزلہ عمارت ’’شیٹی ٹاور‘‘ کی پہلی منزل، جہاں ان کا ذاتی جم موجود ہے، پر کم از کم پانچ راؤنڈ فائرنگ کی گئی۔ ایک گولی جم کی کھڑکی کے شیشے سے ٹکرائی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاعات کے مطابق لارنس بشنوئی گینگ سے وابستہ شبھم لونکر نے سوشل میڈیا پر اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دھمکی دی کہ آئندہ گولیاں نشانہ بنا سکتی ہیں۔
Hit & Run Case: کانپور لمبورگینی کیس میں بڑا اپڈیٹ! ملزم شِوَم مشرا گرفتار، کورٹ میں پیش، وکیل نے دی ضمانت کی عرضی
کانپور کے 10 کروڑ روپے کی لمبورگینی ہٹ اینڈ رن کیس میں پولیس نے تقریباً 90 گھنٹے بعد شِوَم مشرا کو گرفتار کر لیا۔ وکیل کا دعویٰ ہے کہ حادثے کے وقت شِوَم گاڑی نہیں چلا رہا تھا اور وہ اسپتال میں داخل تھا۔
Rohit Shetty house firing case: فلم ساز روہت شیٹی کے گھر پر فائرنگ معاملے میں ہتھیار فراہم کرنے والا ملزم گرفتار
اس پیش رفت سے قبل اس کیس میں چار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جن کی پولیس حراست کی مدت آج ختم ہو رہی ہے۔ 3 فروری کو ممبئی پولیس نے فائرنگ میں استعمال ہونے والے اسکوٹر کا بھی سراغ لگایا گیا تھا۔
Youth body found in pond, suspected murder case: تالاب میں کیسے پہنچا نوجوان؟ نوادہ میں لاش ملنے سے سنسنی، 4 لاکھ روپے بھی غائب
نوادہ ضلع میں ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک تالاب سے ایک نوجوان کی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔ متوفیٰ کے جسم پر چوٹ کے نشانات پائے گئے ہیں، جس کے بعد اہلِ خانہ نے قتل کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی بنیاد پر آئندہ کارروائی کی جائے گی۔
Woman burnt alive, murder allegation: جھونپڑی میں زندہ جلی 70 سالہ بزرگ خاتون، اہلِ خانہ نے گاؤں کے ایک نوجوان پر عائد کیا قتل کا الزام
گننور–دھناری علاقے کے خلیل پور گاؤں میں ایک بزرگ خاتون اپنی جھونپڑی میں جل کر ہلاک ہو گئی۔ متوفیہ کے بیٹے کا الزام ہے کہ پرانی دشمنی کے باعث ملزم نے سازش کے تحت جھونپڑی میں آگ لگائی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔
Suriname knife attack: سورینام میں ہولناک واردات، ایک شخص نے چاقو سے نو افراد کو کیاقتل، مرنے والوں میں چار بچے بھی شامل
سورینام کی دارالحکومت پاراماریبو کے نزدیک میرژورگ قصبے میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کر کے نو افراد کو قتل کر دیا۔ ہلاک ہونے والوں میں اس کے چار بچے بھی شامل ہیں۔پولیس گہرائی سے معاملے کی تفتش کر رہی ہے۔
Siddheshwar express gold jewellery theft 5 crore stolen: سدھیشور ایکسپریس میں 5 کروڑ روپے کا سونا چوری… اے سی کوچ میں لاک کیا ہوا بیگ چور اڑا لے گئے، ریلوے کی سکیورٹی پر سوالیہ نشان
سولاپور سے ممبئی آنے والی سدھیشور ایکسپریس میں 5 کروڑ روپے کے سونے کی چوری نے ریلوے کی سکیورٹی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
Woman killer drowned 4 children: خوبصورت بچیوں سے نفرت… ٹب میں ڈبوکر کر 4 بچوں کا قتل! ایم اے پاس خاتون بنی ’سائیکو کلر‘
ہریانہ کے پانی پت میں 32 سالہ ایم اے پاس خاتون پونم کو چار بچوں کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ خوبصورت بچیوں سے نفرت کی وجہ سے وہ معصوموں کو پانی میں ڈبو کر مار دیتی تھی۔
Dumka family murder case: گھریلو جھگڑے کا خونی انجام، دمکا میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت
جھارکھنڈ کے دمکا میں گھریلو جھگڑے کی وجہ سے ایک باپ نے اپنی بیوی اور دو معصوم بچوں کو قتل کر کے خود بھی پھانسی لگا کر جان دے دی۔ رات میں شوہر اور بیوی کے درمیان کسی بات پر تنازع ہوا تھا۔
India’s biggest digital arrest fraud: بھارت کا سب سے بڑا ڈیجیٹل اریسٹ فراڈ، خاتون سے سی بی آئی بن کر 32 کروڑ ٹرانسفر کروا لیے
یہ گرفتاری چھ ماہ سے بھی زیادہ عرصے تک جاری رہی۔ اس دوران سی بی آئی افسر بن کر جعلی لوگوں نے اسے مسلسل ویڈیو نگرانی میں رکھا اور بینک ٹرانسفر کے ذریعے 187 بار اس سے رقم نکلوالی۔





