Bharat Express DD Free Dish

crime investigation

دہلی پولیس، این آئی اے اور ہریانہ پولیس اس معاملے کی مشترکہ تفتیش کر رہی ہیں۔ ڈاکٹر محمد عمر کو اس دھماکے کا ممکنہ ماسٹر مائنڈ مانا جا رہا ہے اور ایجنسیاں یہ جاننے میں مصروف ہیں کہ آیا اس کے پیچھے کوئی بڑا بین الاقوامی نیٹ ورک تو سرگرم نہیں۔ تحقیقات کا دائرہ اب جموں و کشمیر، دہلی اور ہریانہ تک پھیل چکا ہے۔

دہلی کے تاریخی لال قلعہ کے قریب پیر 10 نومبر کی شام ہونے والے خوفناک دھماکے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔ اب اس واقعے کی تفتیش ایک نئے موڑ پر پہنچ گئی ہے۔ تفتیشی ایجنسیاں اب اس معاملے کی ڈور فریدآباد کے دھوج علاقے تک لے گئی ہیں، جہاں الٰفلاح یونیورسٹی پولیس کے رڈار پر ہے۔

ایک پڑھی لکھی خاتون نعیمہ یاسمین کی لرزہ خیز موت کا پولیس نے انکشاف کیا ہے۔ یہ قتل میرٹھ ضلع کے جانی تھانہ علاقے میں تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل ہوا تھا۔ پولیس نے قتل کے الزام میں خاتون کے شوہر اوراس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا ہے۔

ممبئی کے پاوئی علاقے کے را اسٹوڈیو میں جمعرات کو ایک بڑا معاملہ سامنے آیا، جہاں بچوں کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم روہت آریہ کو حراست میں لے لیا اور 20 بچوں کو محفوظ طریقے سے نکالا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام بچے محفوظ ہیں اور …

سیوان کے دروندا تھانہ علاقے میں تعینات اے ایس آئی انیرودھ کمار کا بدھ کی رات تیز دھار ہتھیار سے قتل کر دیا گیا۔ ان کی لاش بساؤں نوکا ٹولا سے برآمد ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

بیرک میں موبائل جیمر نصب ہے اور سی سی ٹی وی کیمرہ ونٹیلیٹر کے قریب رکھا گیا ہے تاکہ مسلسل نگرانی ممکن ہو۔ عدالت کو بتایا گیا ہے کہ یہ یونٹ تازہ مرمت شدہ ہے اور بین الاقوامی معیار کے مطابق ہے۔