Bharat Express DD Free Dish

Suriname knife attack: سورینام میں ہولناک واردات، ایک شخص نے چاقو سے نو افراد کو  کیاقتل، مرنے والوں میں چار بچے بھی شامل

سورینام کی  دارالحکومت پاراماریبو کے نزدیک میرژورگ قصبے میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کر کے نو افراد کو قتل کر دیا۔ ہلاک ہونے والوں میں اس کے چار بچے بھی شامل ہیں۔پولیس گہرائی سے معاملے کی تفتش کر رہی ہے۔

جنوبی امریکہ کے ملک سورینام کی دارالحکومت پاراماریبو کے نزدیک واقع میرژورگ قصبے میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ یہاں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کر کے نو افراد کو قتل کر دیا۔ ہلاک ہونے والوں میں اس کے چار بچے بھی شامل ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملزم نے اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ ساتھ پڑوسیوں پر بھی حملہ کیا۔

واقعے پر پولیس کا  آیا یہ بیان

واقعے کے فوراً بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ افسران نے تاحال حملے کے محرکات کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی ہے۔ فی الحال معاملے کی تفتیش جاری ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے تحقیقات آگے بڑھیں گی، مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔

صدرِ مملکت کا ردِعمل

اس واقعے سے پورے ملک میں صدمے کی فضا قائم ہے۔ سیاسی جماعتوں کے لیڈروں اور عام لوگوں نے اس پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سورینام کی صدر جینیفر سِمَنز نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب خاندان اور دوستوں کو ایک دوسرے کا سہارا بننا چاہیے، ہمیں دنیا کی ایک اور تلخ حقیقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے غم زدہ خاندانوں کے لیے صبر، حوصلے اور تسلی کی دعا کی۔

جلد ہی مزید حقائق سامنے آئیں گے

حکام نے تاحال متاثرین یا حملے سے قبل کی صورتحال کے بارے میں کوئی اضافی معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔ پولیس کے مطابق معاملے کی گہرائی سے جانچ کی جا رہی ہے اور جلد ہی مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read