IND VS SA U19: آٹھ چھکے، 6 چوکے اور طوفانی سنچری… ویبھو سوریاونشی کا جنوبی افریقہ کے خلاف جارحانہ اننگز
انڈیا انڈر-19 کرکٹ ٹیم کے کپتان ویبھو سوریاونشی نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور آخری یوتھ ون ڈے میں شاندار بلے بازی کرتے ہوئے طوفانی سنچری جڑ دی۔ ویبھو نے صرف 64 گیندوں میں 127 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس میں 8 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔
Bangladesh Government Bans IPL Telecast: بنگلہ دیش حکومت نے آئی پی ایل کی نشریات پرلگائی پابندی، مستفیض الرحمان تنازع کے بعد سخت قدم، کرکٹ دنیا میں مچی ہلچل
بنگلہ دیش حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بی سی سی آئی نے 26 مارچ 2026 سے شروع ہونے والے آئی پی ایل ٹورنامنٹ کے لیے کولکاتا نائٹ رائیڈرز ٹیم سے بنگلہ دیش کے معروف کھلاڑی مستفیض الرحمان کو باہر کرنے کی ہدایت دی،
T20 World Cup: آئی پی ایل سے نکالے گئے مستفیض الرحمان، اب ٹی-20 ورلڈ کپ بھی بھارت میں نہیں کھیلیں گے بنگلہ دیشی کھلاڑی
بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان سیاسی تناؤ کے بڑھنے کا اثر اب کرکٹ پر بھی واضح ہو گیا ہے۔ بنگلہ دیشی اسٹار گیندباز مستفیض الرحمٰن کو حال ہی میں آئی پی ایل کی ٹیم کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) سے ریلیز کیا گیا، جس کے بعد بنگلہ دیش نے بھارت میں ہونے والے ٹی-20 ورلڈ کپ میچ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔
Usman Khawaja Retirement: ”مجھے خود غرض اور پاکستانی کہا گیا…“، عثمان خواجہ نے ریٹائرمنٹ کے ساتھ کھولی آسٹریلیائی کرکٹ کی پول
آسٹریلیا کے معروف اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے ایک جذباتی پریس کانفرنس میں آسٹریلیائی کرکٹ اور میڈیا میں موجود نسل پرستانہ رویوں پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ عثمان خواجہ نے کہا کہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والی آخری ایشز سیریز ان کا آسٹریلیا کے لیے آخری بین الاقوامی مقابلہ ہوگا، جس کے بعد وہ کرکٹ کو الوداع کہہ دیں گے۔
Henry Olonga Forced to Leave Country: زمبابوے کے سابق فاسٹ بولر ہنری اولونگاکی جدوجہد بھری زندگی کی کہانی، آج گانا گا کر گزارا کرنے پر مجبور
2003 کے ورلڈ کپ کے دوران ہنری اولونگاکی اور اینڈی فلاور نے ملک میں جمہوریت کی خراب صورتحال کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کالی پٹیاں باندھ کر میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا۔ اس جرات مندانہ قدم کی انہیں بھاری قیمت چکانی پڑی۔
Ellyse Perry WPL 2026: ایلس پیری اور اینابیل سدرلینڈ ڈبلیو پی ایل 2026سے ہوئیں باہر، دہلی کیپٹلز کے لیے بھی بری خبر
اینابیل سدرلینڈ کی بات کریں تو انہوں نے گزشتہ سیزن میں دہلی کیپٹلز کے لیے 9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ موجودہ دور میں انہیں خاص طور پر وائٹ بال کرکٹ کی ایک ابھرتی ہوئی اسٹار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، اس لیے ان کا ٹیم سے باہر ہونا دہلی کے لیے تشویش کا باعث بنا ہے۔
Young Indian Cricketers: بھارت کے پانچ نوجوان کرکٹرز جنہوں نے 2025 میں شاندار کارکردگی کا کیا مظاہرہ
سال 2025 بھارتی کرکٹ کے لیے نوجوان ٹیلنٹ کے عروج کا سال ثابت ہوا ہے۔ اس برس کئی ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی سب کی توجہ حاصل کی۔ کسی نے کم عمری میں ریکارڈ توڑے تو کسی نے آئی پی ایل، ایشیا کپ اور ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں مسلسل عمدہ کھیل پیش کیا۔ آئیے نظر ڈالتے ہیں ایسے ہی پانچ نوجوان بھارتی کرکٹرز پر، جنہوں نے 2025 میں اپنی واضح چھاپ چھوڑی۔
Ind vs Pak in under 19 asia cup final: ہائی وولٹیج مقابلہ: انڈر-19 ایشیا کپ فائنل میں بھارت بمقابلہ پاکستان
اتوار کےروز بھارت اور پاکستان کے درمیان اے سی سی انڈر-19 ایشیا کپ 2025 کا فائنل میچ کھیلا جائے گا۔ یہ میچ اس گراؤنڈ پر منعقد کیا جا رہا ہے جہاں بھارت نے سیمی فائنل میں سری لنکا کو 8 وکٹ سے شکست دی تھی۔
Hardik Pandya Second Fastest T20I Half Century: ہاردک پانڈیا بنے ٹی-20 انٹرنیشنل میں دوسری تیز ترین نصف سنچری بنانے والے بھارتی بلے باز
بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے ٹی-20 بین الاقوامی کرکٹ میں ایک اور شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے بھارت کی جانب سے دوسری تیز ترین نصف سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے یہ تاریخی کارکردگی جنوبی افریقہ کے خلاف محض 16 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور شائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔
Virat Kohli Achieved Major Milestone: ’رن مشین‘ وراٹ کوہلی کے لیے سال 2025 رہا بے مثال، بڑی کامیابیاں کیں حاصل
ہندوستانی کرکٹ کے عظیم بلے باز وراٹ کوہلی کے لیے سال 2025 ہر لحاظ سے تاریخی اور یادگار ثابت ہوا۔ اس سال انہوں نے نہ صرف اپنی ٹیموں کو بڑے خطاب دلوائے بلکہ ذاتی کارکردگی کے ذریعے کئی اہم ریکارڈ بھی اپنے نام کیے۔ چیمپئنز ٹرافی کی جیت ہو یا آئی پی ایل میں برسوں کا انتظار ختم کرنا، وراٹ کوہلی نے ایک بار پھر خود کو جدید دور کا سب سے بڑا ’رن مشین‘ ثابت کیا۔





