Gautam Gambhir Statement: مسلسل ناکامیوں کے بعد کرکٹ ماہرین گوتم گمبھیر کی حکمت عملی اور فیصلوں پر اٹھا رہے ہیں سوال
گمبھیر کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ردعمل کا سیلاب آ گیا۔ کچھ یوزر نے کہا کہ کوچ کو سوشل میڈیا اور پی آر سے دور رہ کر صرف ٹیم پر توجہ دینی چاہیے، جیسا کہ راہل دراوڑ اور روی شاستری کے دور میں تھا۔
T20 World Cup 2026: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی کا دباؤ ، 24 گھنٹے کا دیاالٹی میٹم، اسکاٹ لینڈ کا ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شامل ہونے کا راستہ ہو سکتا ہے صاف
مجموعی طور پر آج کا دن بنگلہ دیش کرکٹ کے لیے فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔ ایک طرف آئی سی سی کا دباؤ ہے اور دوسری جانب کھلاڑیوں کے تحفظات۔ حکومت کو ان دونوں کے درمیان توازن قائم کرتے ہوئے یہ طے کرنا ہوگا کہ ٹیم بھارت جائے گی یا نہیں۔
India Beat New Zealand By 48 Runs: پہلا ٹی20: ابھیشیک شرما کی طوفانی بیٹنگ، بھارت نے نیوزی لینڈ کو 48 رنز سے دی شکست، سیریز میں 0-1 کی برتری
بھارتی کرکٹ ٹیم نے ناگپور کے ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 48 رنز سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی بھارت نے پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل کرلی۔
India hits record-extending score: ٹی-20 کرکٹ میں بھارت کا نیا عالمی ریکارڈ، 200 سے زائد اسکور کا 44ویں مرتبہ دہرایا کارنامہ
ناگپور میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی20 میں بھارت کا دھواں دار مظاہرہ۔ اس مقابلے کے دوران ابھیشیک شرما ایک اور تاریخ رقم کرتے ہوئے ٹی20 کرکٹ میں سب سے کم گیندوں میں 5000 رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔
ICC ODI Rankings: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: ڈیرل مچل بنے نمبر ون بلے باز، وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑا
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے بلے باز ڈیرل مچل نے تاریخ ساز کامیابی حاصل کرتے ہوئے نمبر ون بلے باز کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
T20I Series IND vs NZ: ٹی20 سیریز: ایشان کشن کی پلیئنگ الیون میں ہوئی واپسی، تیسرے نمبر پر کریں گے بیٹنگ
بھارتی کپتان سوریہ کمار یادو نے واضح کیا ہے کہ پہلے ٹی20 میچ میں ایشان کشن پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے اور وہ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے میدان میں اتریں گے۔ سوریہ کمار کے اس بیان کے بعد تقریباً 26 ماہ بعد ایشان کشن کی بھارتی ٹیم میں واپسی کو یقینی مانا جا رہا ہے۔
Virat Kohli Rewrites ODI History: وراٹ کوہلی نے سچن تندولکر، وریندر سہواگ اور رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑا
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے اتوار کو اندور میں نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں شاندار سنچری لگاکر اپنی فتوحات میں ایک اور ریکارڈ شامل کر لیا۔ یہ وراٹ کے بین الاقوامی کیریئر کی 85ویں سنچری اور ون ڈے فارمیٹ کی 54ویں سنچری تھی۔
New Zealand Batter Daryl Mitchell Expressed Happiness: ’مجھے اپنے ملک کے لیے کھیلنا پسند ہے‘، پلیئر آف دی سیریز جیتنے پر ڈیرل مچل کا بیان
نیوزی لینڈ نے بھارتی سرزمین پر تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار ون ڈے سیریز اپنے نام کر لی۔ اندور میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں کیوی ٹیم نے بھارت کو 41 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی۔ اس تاریخی کامیابی کے اصل ہیرو تجربہ کار دائیں ہاتھ کے بلے باز ڈیرل مچل رہے۔
New Zealand Beat India By 41 Runs In 3rd ODI: وراٹ کوہلی کی سنچری رائیگاں، نیوزی لینڈ کی بھارت میں تاریخی جیت، پہلی بار ون ڈے سیریز کی اپنے نام
نیوزی لینڈ نے بھارتی سرزمین پر ایک نیا باب رقم کر دیا ہے۔ اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن مقابلے میں کیوی ٹیم نے بھارت کو 41 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔
IND vs NZ Third ODI: ڈیرل مچل اور گلین فلپس کی شاندار سنچری، نیوزی لینڈ نے بھارت کو 338 رنز کا دیا ہدف
ڈیرل مچل اور گلین فلپس کی شاندار سنچری اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ نے اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں ہندوستان کو جیت کے لیے 338 رنز کا مضبوط ہدف دیا ہے۔





