Bharat Express DD Free Dish

Conversion

پیو کی رپورٹ میں صرف چار ممالک سے ہندو مذہب کے بارے میں معلومات حاصل کی گئی ہیں۔ یہ بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا اور امریکہ ہیں۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش میں ہندوؤں کے طور پر پروان چڑھنے والے تقریباً تمام لوگ اب بھی ہندو ہیں۔ سری لنکا میں 10 میں سے 9 ہندوؤں نے اپنی شناخت برقرار رکھی ہے۔

ہندوستان  اور بنگلہ دیش میں کیے گئے سروے کے مطابق یہاں مذہبی استحکام سب سے زیادہ ہے۔ یہاں 99فیصد ہندو اور مسلمان اپنے پیدائشی مذہب پر ثابت قدم رہتے ہیں۔ یہ مذہبی ثقافت، خاندانی اقدار اور مذہبی سماجی ڈھانچے کی مضبوطی کی علامت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اپنی زندگی کے 45 سال چرچ کے لیے وقف کرنے کے بعد آسٹریلوی پادری گولڈ ڈیوڈ نے بھی اسلام قبول کرلیا تھا۔ آسٹریلوی پادری گولڈ ڈیوڈ نے 45 سال چرچ کو دیئے، اس کے بعد قبول اسلام کرکے اپنا مسلم نام عبدالرحمن رکھ لیا تھا۔رپورٹ کے مطابق سابق پادری نے ساڑھے 4 دہائیوں تک چرچ کی خدمت کی ہے۔

عرضی میں اس طرح کے کنورزن کو روکنے کے لیے مرکز اور ریاستوں کو سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت دینے کی اپیل کی گئی تھی۔

Supreme Court on Conversion Issue: ریاستی حکومت نے کہا کہ گجرات ہائی کورٹ نے 2003 کے ایکٹ کی دفعہ 5 کے نفاذ پر روک لگا دی، جو حقیقت میں ایک شخص کو اپنی خواہش سے ایک مذہب سے دوسرے مذہب میں تبدیلی ہونے کے لئے ایک قابل عمل انتظام ہے۔

سپریم کورٹ نے پیر کو اس بات کو دہرایا کہ جبری تبدیلی کا مسئلہ ایک "انتہائی سنگین مسئلہ" ہے اور اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ عطیات خوش آئند ہیں، لیکن عطیات کا مقصد تبدیلئ مذہب نہیں ہونا چاہئے۔

دہرادون، 17 نومبر (بھارت ایکسپریس): اتراکھنڈ کی سیاست میں زبردستی تبدیلی مذہب کے معاملے پر کافی ہنگامہ ہوا ہے۔  دریں اثنا، اتراکھنڈ حکومت نے اس معاملے کو لے کر بڑا فیصلہ لیا ہے۔  حکومت نے جبری تبدیلی کو روکنے کے لیے کابینہ کے اجلاس میں بڑا فیصلہ کیا ہے۔  کابینہ کے اجلاس میں تبدیلی مذہب …