Bharat Express DD Free Dish

Congress vs BJP

راہل گاندھی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں ایک ’’معاشی طوفان‘‘ آنے والا ہے، جس کے نتیجے میں شدید مہنگائی ہوگی، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھیں گی اور کھاد کی قلت پیدا ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ مودی حکومت نے بھارت کا معاشی نظام فروخت کر دیا ہے۔ اب جو معاشی بحران آنے والا ہے، اس سے حکومت عوام کو نہیں بچا سکے گی۔‘‘

لوک سبھا میں حلقہ بندی اور خواتین ریزرویشن پر جمعہ کو جاری بحث کے دوران حزب اختلاف کے لیڈر اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے مرکز کی بی جے پی حکومت پر کئی سنگین الزامات عائد کیے۔

نریندر مودی نے آسام اسمبلی انتخابات کے پیشِ نظر پیر کو ڈبروگڑھ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے اپوزیشن پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی ریلی دیکھ کر واضح ہو گیا ہے کہ انڈین نیشنل کانگریس پریشان ہو چکی ہے۔

آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) نے تمل ناڈو اسمبلی انتخابات کے لیے جمعہ کو 27 امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست میں تمل ناڈو کانگریس کمیٹی کے صدر کے. سیلواپیرنتھاگئی کا نام بھی شامل ہے، جو سری پیروُمبدور (ایس سی) نشست سے انتخاب لڑیں گے۔

آج بہار کی پانچ راجیہ سبھا نشستوں کے لیے ووٹنگ ہو رہی۔ اس انتخاب میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار سمیت کل چھ امیدوار میدان میں ہیں۔ راجیہ سبھا کی ایک نشست جیتنے کے لیے 41 ووٹ ضروری ہیں، جبکہ این ڈی اے کے پاس چار نشستیں جیتنے کے لیے کافی تعداد موجود ہے، لیکن پانچویں نشست پر عددی حساب الجھا ہوا نظر آ رہا ہے۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2026 کی تاریخوں کا اعلان ہو چکا ہے۔ 23 اور 29 اپریل کو دو مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ جانیں ٹی ایم سی، بی جے پی، سی پی آئی (ایم) اور کانگریس کی طاقت، کمزوریاں اور انتخابی حکمتِ عملیاں۔

لوک سبھا میں اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر بحث کے دوران پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ پہلے جواہر لال نہرو پر تنقید کرتے تھے، وہی آج ان کے اقوال کا حوالہ دے رہے ہیں۔

آسام میں آئندہ انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں اور ریاستی سیاست میں کانگریس کی حکمت عملی پر قیاس آرائیاں بڑھ گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کانگریس کے ریاستی صدر گورو گوگوئی کے ممکنہ طور پر ایک اہم نشست سے الیکشن لڑنے پر غور کیا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی اعلان ابھی باقی ہے۔

سونیا گاندھی کے خلاف بھارتی شہریت حاصل کرنے سے پہلے ووٹر لسٹ میں نام درج کرنے کے معاملے میں دائر نظرثانی کی درخواست کی سماعت 13 مارچ کو راؤز اوینیو میں ہوگی۔

مدھیہ پردیش اسمبلی میں حکومت نے انکشاف کیا ہے کہ 2020 سے اب تک 2.70 لاکھ سے زیادہ خواتین اور لڑکیاں لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کی گئی ہیں۔ ان میں سے 50 ہزار سے زیادہ خواتین کا اب تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔ کانگریس نے خواتین کی حفاظت کے معاملے پر حکومت سے سوالات کیے ہیں۔