Ashutosh Ranka Donated to Arvind Kejriwal: آشوتوش رانکا نے اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی کو دیا تھا چندہ، پارٹی کی رپورٹ میں انکشاف
عام آدمی پارٹی کو ملنے والے کل چندے کا تقریباً 83 فیصد حصہ دو بڑے عطیہ دہندگان سے آیا۔ پرڈنٹ الیکٹورل ٹرسٹ اور ٹرائیڈنٹ لمیٹڈ، دونوں نے پارٹی کو 5-5 کروڑ روپے دیے۔ٹرائیڈنٹ لمیٹڈ کی بنیاد عام آدمی پارٹی کے سابق راجیہ سبھا رکن راجندر گپتا نے رکھی تھی۔ گپتا اکتوبر 2025 میں عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ پر راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے تھے۔
Cockroach Janata Party: آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کو آشوتوش رنکا کا چیلنج، کہا-ابھی تو صرف شروعات ہوئی ہے
آشوتوش رنکا نے اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ پولیس نے انہیں مبینہ طور پر غیر قانونی حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔ اس پر CJP کے بانی ابھیجیت دیپکے نے ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا، ’’میں بھی کل پولیس اسٹیشن میں تمہارے ساتھ احتجاج میں شامل ہونے والا تھا۔‘‘
Uproar over CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار پر ہنگامہ، پروگرام ملتوی، کانگریس کا احتجاج، مہوا موئترا نے تھانے میں درج کرائی شکایت
کانگریس آج ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر تک احتجاجی مارچ نکالے گی۔ وہیں بہار کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں آج آر جے ڈی کی جانب سے احتجاج کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی اپوزیشن سی ای سی کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ٹی ایم سی کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔
Abhijit Deepke on IIT Bombay suicide: آئی آئی ٹی بمبئی میں طالب علم کی موت پر ابھیجیت دیپکے بولے، آخر کتنے طلبہ کو جان گنوانی پڑے گی؟
امتحان کے دوران پیش آنے والے اس واقعے کے بعد طالب علم کی موت ہوگئی۔ تاہم، آئی آئی ٹی بمبئی نے واضح کیا ہے کہ طالب علم کے خلاف کوئی باقاعدہ تادیبی کارروائی شروع نہیں کی گئی تھی۔ادارے کے مطابق، شعبے کے سربراہ اور امتحان سے متعلق استاد نے طالب علم سے بات کی تھی اور اسے سمجھایا تھا کہ اس واقعے سے اس کے تعلیمی مستقبل پر کوئی بڑا اثر نہیں پڑے گا۔ اس کے بعد طالب علم اپنے ہاسٹل کے کمرے میں واپس چلا گیا، جہاں بعد میں وہ مردہ پایا گیا۔
Saurav Das, chief spokesperson CJP: مودی حکومت پر سورو داس نے کسا طنز، کہا- سوشل میڈیا کمپنیاں حکومت کے دباؤ میں نہ آئیں
سورو داس نے اپنی پوسٹ کے ساتھ اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے، جس میں کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے حوالے سے کارروائی دکھائی گئی ہے۔ اس میں لکھا ہے، ’’آپ کا مواد بلاک کر دیا گیا ہے۔‘‘ سورو داس کے مطابق 10 ستمبر کو انسٹاگرام پر پوسٹ کیے گئے ان کے مواد کو بلاک کیا گیا ہے۔
Sonam Wangchuk: اب کیا کرنے جا رہے ہیں سونم وانگچک؟ ابھجیت دیپکے بھی ساتھ، کیا بڑا اعلان
سونم وانگچک نے کہا کہ میٹنگ میں سوالات کی ایک فہرست دی گئی اور بتایا گیا کہ ان معاملات پر اگلی میٹنگ میں بات چیت کی جائے گی۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اسمبلی، براہ راست حد بندی اور انتخابات جیسے موضوعات پر پہلے بھی بات ہو چکی ہے، لیکن اس میٹنگ میں ان مسائل پر کوئی نئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
Swatantra Bhardwaj Case: سوتنتر بھاردواج معاملے میں چیف جسٹس سخت، اگر سماج دشمن عناصر نے بچوں کے خلاف تشدد کیا ہے اور وہ اب بھی آزاد ہیں، تو یہ سنگین معاملہ ہے
وکیل نے معاملہ عدالت کے سامنے رکھتے ہوئے یہ الزام بھی لگایا کہ جن لوگوں نے جنتر منتر پر احتجاج کے دوران حملہ کیا تھا، انہیں بعد میں 4 پولیس اہلکاروں کے ساتھ دیکھا گیا۔ وکیل کے مطابق اس بات کے ثبوت کے طور پر ویڈیوز بھی موجود ہیں۔
CJP protest at Delhi’s Jantar Mantar: میں بہت شرمندہ ہوں…وزیر اعظم مودی کو نازیبا الفاظ کہنے والی 15 سالہ لڑکی نے عوامی معافی
معافی کی ویڈیو سامنے آنے سے قبل رُچیکا کی والدہ نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پہلے ہی پولیس حکام کو تحریری معافی نامہ دے چکی ہیں اور اس واقعے پر انہیں شدید افسوس ہے۔ اسی معاملے میں اس سیلون کے مالک کا بیان بھی سامنے آیا، جہاں رُچیکا نے کچھ عرصہ کام سیکھنے کی کوشش کی تھی۔ سیلون مالک کے مطابق وہ صرف چند دن ہی وہاں آئیں، بعد میں آنا بند کر دیا اور بار بار کہنے کے باوجود اپنا آدھار کارڈ بھی جمع نہیں کرایا۔
No Action Against Protesters: ’’بہار، آسام اور راجستھان میں مظاہرین کے خلاف کارروائی نہیں کرے گی حکومت…‘‘، میٹنگ کے بعد سی جے پی کا دعویٰ
کاکروچ جنتا پارٹی کے مطابق حکومت نے اس بات کا بھی وعدہ کیا کہ دیگر ریاستیں بھی مظاہرین کے تحفظ سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کریں گی۔
سی جے پی نے کیا عدالت جانے کا اعلان، کپل سبل دیں گے ایک کروڑ کا تعاون، احتجاج کرنے والے طلبا کو مدد فراہم کریں گے وکلا
سینئروکیل اورراجیہ سبھا کے رکن کپل سبل نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ پرامن مظاہرین کے خلاف کوئی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہرممکن قانونی مدد فراہم کی جائے گی۔ کپل سبل نے کہا کہ ملک میں جہاں کہیں بھی پرامن احتجاج کے دوران طلبا کونشانہ بنایا جائے گا اوران کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے، وہاں انھیں تحفظ فراہم کیا جائے گا۔





