Yo Yo Honey Singh In Sarojini Nagar lucknow : یو یو ہنی سنگھ کی دھن پر جھوم اٹھا لکھنؤ، سروجنی نگر میں پہلی بار مفت میوزک فیسٹیول کا انعقاد، 35,000 نوجوان نے کی شرکت
لکھنؤ کے سروجنی نگر علاقے میں ہفتہ کے روز مشہور گلوکار یو یو ہنی سنگھ نے ایک تاریخی لائیو کنسرٹ پیش کیا۔ ان کی پرفارمنس کے دوران آشیانہ کے اسمرتی اُپون کا پورا علاقہ دیر رات تک جوش و خروش سے جھومتا رہا۔ تقریب میں 35,000 سے زیادہ نوجوان موجود تھے۔ یہ کنسرٹ رکنِ اسمبلی ڈاکٹر راجیشور سنگھ کی قیادت میں ’یُووا اتسو سروجنی نگر‘ کے تحت منعقد کیا گیا۔
Khadi Mahotsav Begin in UP : کھادی مہوتسو 2025 کا یوپی میں 21 نومبر سے ہوگا شروع: 160 سے زیادہ کاروباری دستکاری، ہینڈلوم اور دیسی مصنوعات کے ساتھ کریں گے شرکت، ایوارڈ دیں گے سی ایم یوگی
ریاست میں دیہی صنعت کاری اور دیسی مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے سنٹرل سنسکرت یونیورسٹی، لکھنؤ میں 21 سے 30 نومبر تک 10 روزہ کھادی مہوتسو 2025 کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
Chitrakootdham and Dr Dinesh Sharma : چترکوٹ دھام بنے گا بھارت کی ثقافت کا مرکز ، ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا- آستھا اور معیشت کا ہوگا انوکھا سنگم
ریاستِ اتر پردیش کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور راجیہ سبھا کے رکن ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا ہے کہ چترکوٹ دھام آنے والے دنوں میں بھارت کی عظیم ثقافت اور روحانیت کے نمائش کا انوکھا مرکز بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں عقیدت (آستھا) اور معیشت (ارتھ ویوسستھا) کا انوکھا سنگَم دیکھنے کو ملے گا۔
PM Modi receives grand welcome in Varanasi: وارانسی میں پی ایم مودی کا شاندار استقبال، وزیر اعظم کو دیکھنے کے لیے جمع ہوئی لوگوں کی بھیڑ
بنارس–کھجوراہو وندے بھارت ایکسپریس کے آغاز سے مذہبی اور ثقافتی سیاحت کو نیا فروغ ملے گا۔ یہ ٹرین وارانسی، پریاگ راج، چترکوٹ اور کھجوراہو جیسے اہم مذہبی و ثقافتی مقامات کو جوڑے گی۔ نئی وندے بھارت ایکسپریس موجودہ خصوصی ٹرینوں کے مقابلے میں تقریباً 2 گھنٹے 40 منٹ کا وقت بچائے گی، جس سے مسافروں کو تیز، آرام دہ اور جدید سفر کا تجربہ حاصل ہوگا۔
Mirzapur Train Accident: مرزا پور کے چنارریلوے اسٹیشن پربڑا حادثہ، ٹرین سے کٹ کرکئی لوگوں کی دردناک موت
یوپی کے مرزا پور ضلع میں ٹرین کے نیچے آنے سے تقریباً 5 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے معاملے کا نوٹس لے کر ہر ممکن مدد کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔
Deputy SP Rishikant Shukla Suspended : دس سال کی نوکری اور 100 کروڑ کی جائیداد، کہاں سے بھر لیا خزانہ؟
کانپور کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رشیکانت شکلا کو محکمہ داخلہ نے غیر متناسب اثاثہ جات کے معاملے میں معطل کر دیا ہے۔ ویجیلنس نے 100 کروڑ روپے سے زیادہ کے اثاثوں کی جانچ شروع کر دی ہے۔
CM Yogi Adityanath Initiative Marks a Historic Step for Media Empowerment : اتر پردیش میں صحافیوں کی فلاح کے لیے 80.31 لاکھ روپے کا صحافی فلاحی فنڈ منظور، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا تاریخی فیصلہ
اتر پردیش حکومت نے ریاستی صحافیوں کی سماجی سلامتی اور بہبود کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ’’پترکار کلیان کوش‘‘ (صحافی فلاحی فنڈ) کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ اس فنڈ میں 80.31 لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔
Yogi Adityanath Warns Against Buying Halal Certified Goods : وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کیا خبردار، اتر پردیش میں حلال مصنوعات کی فروخت پر پابندی، حلال مصنوعات نہ خریدنے کی اپیل
اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے گورکھپور میں آر ایس ایس کے ایک پروگرام کے دوران حلال سے تصدیق شدہ مصنوعات کی فروخت پر پابندی کا اعلان کیا۔
Ayodhya deepotsav record poverty contrast oil collection: دیوں سے تیل بھرتے لوگوں کی تصاویر نے کیا حیران، اکھلیش یادو کا حکومت پر حملہ
حکومت کے ذریعہ ایودھیا میں 26 لاکھ دیے جلا کر عالمی ریکارڈ بنانے کے بعد دیوں سے تیل بھرتے لوگوں کی تصاویر نے سب کو حیران کر دیا۔ اس معاملے پر اپوزیشن نے یوگی حکومت کو گھیرنا شروع کر دیا ہے۔
PM Modi extends greetings on Dhanteras: دھن تیریس پر وزیر اعظم مودی، وزیرداخلہ امت شاہ سمیت کئی لیڈران نے پیش کی مبارکباد، دیسی خریداری کو فروغ دینے کی اپیل
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ‘ایکس’ پر لکھا، ’’قدیم ترین طبی نظام آیوروید کے بانی بھگوان دھنونتری کی جینتی پر صوبے کے عوام کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔ صحت کے دیوتا کی عنایت آپ سب پر بنی رہے، سب کی زندگی بہترین صحت، طویل عمر اور خوشحالی سے معمور ہو، یہی پرارتھنا ہے۔‘‘





