Bharat Express DD Free Dish

CJP Protest

 نیٹ امتحان پیپرلیک سے متعلق پورے ملک میں ہو رہے احتجاج سے حکومت بیک فٹ پر نظر آرہی ہے۔ اسی ضمن میں وزارت تعلیم آج رات 8 بجے بڑا اعلان کرنے والی ہے۔ اس سے طلبا کو بڑی راحت مل سکتی ہے۔

اتراکھنڈ پولیس کے جوان شیر سنگھ نے ملازمت سے استعفیٰ دے کر جنتر منتر پر جاری کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی نیٹ مخالف تحریک کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ سی جے پی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے جنتر منتر پہنچنے پر شیر سنگھ کا خیرمقدم کیا اور ان کے فیصلے کو طلبہ کے حق میں ایک اہم قدم قرار دیا۔

وزیر اعظم مودی  کا یہ پیغام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مرکزی وزراء جے پی نڈا اور ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ساتھ مثبت مذاکرات کے بعد سونم وانگچک نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔سونم وانگچک کی صحت سے متعلق پیغام کے ساتھ وزیر اعظم مودی نے ملک کے طلبہ، نوجوانوں اور والدین کے نام ایک خصوصی ویڈیو پیغام بھی جاری کیا۔

کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے بانی ابھیجیت دیپکے نے کہا، ’’جنترمنترپر ہمارا پُرامن احتجاجی مظاہرہ تب تک جاری رہے گا، جب تک دھرمیندرپردھان استعفیٰ نہیں دے دیتے۔‘‘ ابھجیت دیپکے نے کہا کہ جنترمنترپرجاری پرامن دھرنا اس وقت تک ختم نہیں ہوگا، جب تک مرکزی وزیرتعلیم دھرمیندرپردھان اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دے دیتے۔

سنجے سنگھ نے مزید دعویٰ کیا کہ سی بی آئی نے خود عدالت میں کہا ہے کہ پیپر لیک کیس میں گرفتار سنجیو مکھیا کے خلاف کوئی مضبوط ثبوت موجود نہیں ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ 2024 کے پیپر لیک معاملے میں بھی سی بی آئی نے 90 دن تک چارج شیٹ داخل نہیں کی، جس کی وجہ سے تمام ملزمان کو فائدہ ملا اور وہ رہا ہو گئے۔دوسری جانب دہلی ہائی کورٹ نے پیپر لیک سے متعلق مقدمات کی تیز رفتار سماعت کے لیے فاسٹ ٹریک عدالت قائم کر دی ہے۔

وانگچک نے کہا کہ ان کا یہ فیصلہ طویل مذاکرات، متعدد شرائط پر اتفاق اور ملک میں ممکنہ تشدد کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ جلد ہی ایک ویڈیو جاری کرکے ان تمام شرائط اور حکومت کے ساتھ ہونے والی بات چیت کی مکمل تفصیلات عوام کے سامنے رکھیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پرامن رہیں، ہوشیار رہیں اور کسی بھی صورت میں تشدد یا قانون ہاتھ میں لینے سے گریز کریں۔

NEET پرچہ لیک معاملے کو لے کر ملک بھر میں طلبہ کا غصہ مسلسل سامنے آ رہا ہے۔ دہلی کے جنتر منتر سے لے کر ملک کے کئی شہروں تک طلبہ اور نوجوان احتجاج کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں ممبئی میں بھی طلبہ نے سڑکوں پر اتر کر اپنی آواز بلند کی۔

سی جے پی مظاہروں کے درمیان سلمان خان نے طلبہ کی سلامتی کو اولین ترجیح قرار دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے جنتر منتر پر احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج یہ ظلم کے خلاف کھڑے نہیں ہوں گے تو مجھے لگتا ہے کہ ہمارے ملک کے حالات بدتر ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کو انہوں نے کھلی جیل بنایا ہے، پورے ملک کو یہ کھلی جیل بنا دیں گے۔ حکومت بہت مغرور ہوگئی ہے۔ اب اگر تبدیلی لائیں گے تو یہی نوجوان لائیں گے۔

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان اگرچہ اپنے فلمی کیریئر کے آغاز کو لے کر خبروں میں رہتے ہیں، لیکن اس بار وہ ایک سماجی مسئلے پر ردِعمل دینے کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے مظاہروں اور طلبہ کے احتجاج پر ابراہیم نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعے طلبہ اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔