CJI Sanjiv Khanna Oath: جسٹس سنجیو کھنہ ملک کے 51 ویں چیف جسٹس بنے، صدر دروپدی مرمو نے دلایا حلف
جسٹس ایچ آر کھنہ نے 1976 میں ایمرجنسی کے دوران حکومت کے خلاف تاریخی فیصلہ دیا تھا۔ 5 ججوں کی بنچ میں وہ واحد جج تھے، جنہوں نے کہا تھا کہ ہنگامی حالات میں بھی شہریوں کی ذاتی آزادی کے بنیادی حق کو متاثر نہیں کیا جا سکتا۔
CJI DY Chandrachud: ماں نے جو سوچ کر نام رکھا تھا اس مقصد کو حاصل کرنے کے بعد ریٹائر ہوئے CJI چندرچوڑ، اپنی الوداعی تقریر میں سنائی یہ کہانی
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اب ریٹائر ہو چکے ہیں۔ جمعہ (8 نومبر) ان کا آخری کام کا دن تھا۔ اس موقع پر ان کا الوداعی پروگرام منعقد کیا گیا۔ انہوں نے اس پروگرام میں کئی دلچسپ کہانیاں سنائیں۔
CJI DY Chandrachud: چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کو الوداع کرتے ہوئے کپل سبل نے کہا- آپ جیسا کوئی نہیں ہوگا
سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ پچھلے 42 سالوں میں آپ کی توانائی صرف بڑھی ہے۔ آپ صبر کی حدیں پار کر گئے۔ آپ ہمیشہ وقت سے آگے ہماری بات سننے میں کامیاب رہے۔ آپ نے ٹیکنالوجی اور عدالت کی جدید کاری کے لیے بہت کچھ کیا ہے جیسا کہ کسی اور نے نہیں کیا۔
Manipur Violence: منی پور کے وزیر اعلیٰ کی مبینہ آڈیو ٹیپ میں تشدد بھڑکانے اور لوٹ مار کرنے کا دعویٰ، سپریم کورٹ نے دیا جانچ کا حکم
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے منی پور حکومت کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے کہا کہ عرضی گزار کو پہلے ہائی کورٹ سے رجوع کرنا چاہئے۔ اس پر پرشانت بھوشن نے کہا کہ چونکہ سپریم کورٹ نے منی پور تشدد کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، اس لیے سپریم کورٹ کو اس خصوصی عرضی پر سماعت کرنی چاہئے۔
AMU’s minority status upheld: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا اقلیتی درجہ برقرار، سپریم کورٹ نے 4:3 سے سنایا فیصلہ
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ چاہے کوئی تعلیمی ادارہ آئین کے نفاذ سے پہلے قائم ہو یا بعد میں، اس سے اس کا درجہ نہیں بدل جائے گا۔ ادارے کے قیام اور اس کے سرکاری مشینری کا حصہ بننے میں فرق ہے۔ آرٹیکل 30 (1) کا مقصد یہ ہے کہ اقلیتوں کے ذریعہ بنائے گئے ادارے کو صرف ان کے ذریعہ چلایا جائے۔
Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔ فیصلہ سناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر نجی جائیداد کو کمیونٹی پراپرٹی نہیں کہا جا سکتا۔
Deals are not cut like this, please trust Judges: ڈیل ایسے نہیں ہوتی جیسا آپ سمجھ رہے ہیں،آپ ججز پر بھروسہ رکھیں، پی ایم مودی کے ساتھ پوجا کرنے پر چیف جسٹس کی وضاحت
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے گھر آئے تھے، یہ کوئی عوامی تقریب نہیں تھی۔ میرے خیال میں آپ جانتے ہیں کہ اس میں کچھ غلط نہیں تھا، اس کی عام وجہ یہ ہے کہ یہ عدلیہ اور ایگزیکٹو کے درمیان عام ملاقات ہے، یہاں تک کہ سماجی سطح پر بھی۔
Justice Sanjiv Khanna to be next Chief Justice of India: ہندوستان کے اگلے چیف جسٹس ہوں گے جسٹس سنجیو کھنہ، 11 نومبر 2024 سے سنبھالیں گے عہدہ
جسٹس کھنہ ملک کے 51 ویں چیف جسٹس ہوں گے اور ان کی مدت ملازمت تقریباً چھ ماہ ہوگی۔ وہ سپریم کورٹ لیگل سروسز کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ اس وقت وہ نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی کے ایگزیکٹو چیئرمین اور نیشنل جوڈیشل اکیڈمی، بھوپال کی گورننگ کونسل کے رکن ہیں۔
CJI says- 700 years of history cannot be ruined: سپریم کورٹ میں مدرسہ ایکٹ کیس کا فیصلہ محفوظ، چیف جسٹس نے کہا ’700 سالہ تاریخ برباد نہیں کر سکتے‘
سی جے آئی ڈی وائی چندر چوڑ نے صاف کہا کہ آپ 700 سالہ تاریخ کو اس طرح تباہ نہیں کر سکتے۔ سی جے آئی نے کہا کہ اگر ہم ہائی کورٹ کے حکم کو برقرار رکھتے ہیں تب بھی بچوں کے والدین انہیں مدرسہ بھیجیں گے۔
Citizenship Act S.6A: بنگلہ دیش سے ہندوستان آنے والے پناہ گزینوں کو ملے گی شہریت، سپریم کورٹ کا 4:1 سے بڑا فیصلہ
چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس سوریہ کانت، ایم ایم سندریش اور منوج مشرا نے اکثریتی فیصلہ سنایا، جب کہ جسٹس جے بی پاردی والا نے اختلاف کیا۔