Rahul Gandhi On Caste Census: ‘ہم نے ملک بھر میں مہم چلائی، پھر ہو رہی ہے ذات پات کی مردم شماری، راہل گاندھی نے کہا- توڑی جائے 50 فیصد ریزرویشن کی دیوار
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ ہم نے ذات پات کی مردم شماری کے حوالے سے نہ صرف دباؤ ڈالا ہے بلکہ ملک بھر میں ایک جامع مہم بھی چلائی ہے، جس کے بعد یہ ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’پہلے تو نریندر مودی کہتے تھے کہ صرف چار ذاتیں ہیں، لیکن اچانک انہوں نے ذات پات کی مردم شماری کرانے کا اعلان کیا۔ ہم ذات پات کی مردم شماری کے ذریعے ملک میں ایک نئے طریقے کی ترقی لانا چاہتے ہیں۔‘‘
Lalu Prasad Yadav reaction on Caste Census: ذات پات پرمبنی مردم شماری کے فیصلہ پرلالویادونے دیا بڑا بیان، کہا- ”انہیں اپنے ایجنڈے پرنچاتے رہیں گے…“
مرکزی حکومت نے ذات پات کی مردم شماری کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ وہ مسئلہ ہے، جس پراپوزیشن مسلسل حکومت پرحملہ آوررہی ہے۔ اب مودی حکومت کے اعلان کے بعد لالویادو نے اس پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے یوپی اے کی سابقہ کوششوں کا ذکرکیا ہے۔ ساتھ ہی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو ہم 30 سال پہلے سوچتے تھے، دوسرے کئی دہائیوں بعد اس پرعمل کرتے ہیں۔
Amit Shah targets congress on caste census: کانگریس اور اس کے اتحادیوں نے دہائیوں تک اقتدار میں رہتے ہوئے ذات پات کی مردم شماری کی مخالفت کی: امت شاہ
بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کہا کہ مرکزی حکومت کا یہ بے مثال فیصلہ سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے ساتھ ساتھ ہر طبقہ کی ترقی اور پسماندہ طبقات کی عزت میں اضافہ کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ میں پورے سماج کی بھلائی کے لیے اس تاریخی فیصلے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
Modi Cabinet approved Caste Census: مودی حکومت کرائے گی ذات پات پرمبنی مردم شماری، سی سی پی اے میٹنگ میں مرکزکا بڑا فیصلہ
مودی کابینہ نے ذات پرمبنی مردم شماری کومنظوری دے دی ہے۔ بدھ کو ہوئی سی سی پی اے کی میٹنگ میں مودی حکومت نے یہ بڑا فیصلہ لیا ہے۔ مرکزی کابینہ کے اس فیصلے کے بارے میں مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ یہ فیصلہ سماجی تانے بانے اور آئین میں واضح دفعات کو مدنظررکھتے ہوئے لیا گیا ہے۔
DOMAParisangh Rally:لال قلعہ، تاج محل، قطب مینار اور چار مینار جا کر توڑدو، کیونکہ مسلمان نے اسے بنوایا ہے، مساجد کے نیچے مندر تلاش کرنے پر ملیکا ارجن کھڑگے کا بی جے پی پر بڑا حملہ
نئی دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں منعقد مہا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں آئین بچانے کی ضرورت ہے، کیونکہ آئین کے ذریعہ ہی ہمیں تمام حقوق ملے ہیں،آئین بچانے کے لئے سبھی کو متحد ہونا پڑے گا۔
Congress MLA Mamman Khan News :سیاسی مفادت کے حصول کے لئے بی جے پی ہندو-مسلمان کو لڑانے کی کوششوں میں مصروف،رام لیلا میدان میں منعقد مہاریلی سے رکن اسمبلی مامن خان کا خطاب
رام لیلا میدان میں منعقد مہاریلی سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی مامن خان نے مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت وقف بورڈ کو ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے، تا ہم حکومت کو اس سازش میں ہم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
DOMAParisangh:رام لیلا میدان میں مہا ریلی منعقد،آئین کی حفاظت،وقف بورڈ کے تحفظ اور مسلمانوں کو ساتھ لے کر چلنے سمیت دیگر امور پر ڈاکٹر ادت راج نے کیا عزائم کا اظہار
رام لیلا میدان میں منعقد مہاریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر ڈاکٹر ادت راج نے خطاب کیا۔ ڈاکٹر ادت راج نے کہا کہ 1921 میں برٹش حکومت نے وقف کے لئے قانون بنایا تھا. یہ کانگریس نے نہیں بنایا تھا۔
Chirag Paswan on caste census: چراغ پاسوان نے دوبارہ کیا ذات پات کی مردم شماری کا مطالبہ، کہا کہ بہت اہم ہے مسئلہ
ایک تقریب میں چراغ پاسوان نے کہا کہ ان کی پارٹی سماج کے ایک خاص طبقے کے لیے پابند ہے جس کی وہ نمائندگی کرتی ہے۔ چراغ نے کہا کہ ہماری لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کی ترجیحات سماج کے اس طبقے کے لیے ہماری فکریں ہیں جس کی ہم نمائندگی کرتے ہیں۔
Caste Census Survey: آرایس ایس نے دی ذات پرمبنی مردم شماری کی اجازت، کانگریس برہم، حکومت سے پوچھ لیا یہ بڑا سوال
کیرلا میں آرایس ایس کی تین دنوں کی اہم میٹنگ میں ذات پرمبنی مردم شماری پربات چیت ہوئی۔ آرایس ایس کا کہنا ہے کہ ہندوسماج میں ذات اور ذات سے متعلق ایک حساس معاملہ ہے، یہ ہمارے قومی اتحاد کا بھی اہم موضوع ہے۔
Caste Census: این ڈی اے اتحاد ذات پات کی مردم شماری کرائے گا، اوم پرکاش راج بھر کا دعویٰ
اتر پردیش حکومت میں وزیر اور سبھا ایس پی کے صدر اوم پرکاش راج بھر نے کہا ہے کہ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے ذات پات کی مردم شماری کی بات کی ہے۔ ہم ان کی حمایت کرتے ہیں۔





